Tuesday, October 27, 2020
Home کھیل قومی ٹیم کی مسلسل ناکامیاں، چوتھی پوزیشن برقرار رکھنے کیلیے چیلنج کا...

قومی ٹیم کی مسلسل ناکامیاں، چوتھی پوزیشن برقرار رکھنے کیلیے چیلنج کا سامنا

Muhammad Irfan pakistan cricket team1کراچی: بنگلہ دیش کیخلاف منگل سے شروع ہونیو الی سیریز پاکستان کی ٹیسٹ رینکنگ پر اثرانداز ہوگی، تاہم دونوں ممالک کے درمیان موجود71 ریٹنگ پوائنٹس کا واضح فرق مصباح الحق کیلیے سیریز 2-0 سے جیتنے پر محض ایک پوائنٹ کے اضافے کا سبب بنے گا۔ قومی ٹیم103 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر فائز ہے جبکہ بنگلہ دیش 32 پوائنٹس لیکر9 ویں نمبر پر ہے، اگر پاکستان سیریز 1-0 سے جیتا تب بھی اسے ایک پوائنٹ سے محروم ہونا پڑیگا، سیریز برابر ہونا بھی پاکستان کیلیے گھاٹے کا سودا ہوگی، ایسے میں پاکستان کے 4 ریٹنگ پوائنٹس کم ہوکر پانچویں نمبر پر موجود نیوزی لینڈ کے برابر 99 ہوجائیں گے جبکہ بنگلہ دیش کو5 پوائنٹس مل سکتے ہیں، تاہم بنگال ٹائیگرز کیلیے سیریز برابر کرلینا بھی فائدے کا سودا بن سکتا ہے، اگر بنگلہ دیش سیریز جیت گیا تو پاکستان کے پوائنٹس کم ہوکر 96 ہوجائیں گے، جو اس وقت چھٹے نمبر پر فائز سری لنکن ٹیم کے ہیں، جنوبی افریقہ 124 ریٹنگ پوائنٹس کے ہمراہ پہلے نمبر پر براجمان ہیں، آسٹریلیا نے 118 پوائنٹس کی بدولت دوسری پوزیشن حاصل کررکھی ہے، انگلینڈ 104 پوائنٹس کے ہمراہ تیسرے نمبر پر ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...