Tuesday, October 27, 2020
Home Trending لانچوں پر سفر کو محفوظ بنایا جائے، کمشنر کراچی

لانچوں پر سفر کو محفوظ بنایا جائے، کمشنر کراچی

keamari-bridging-the-divide-4100کراچی، کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کیما ڑ ی سے منوڑاجا نے والی اور تفریحی مقاما ت پر لا نچوں اور بو ٹس پر اوورلوڈنگ کے با عث حادثات اور خدشات کے پیش نظر نو ٹس لیتے ہو ئے تمام متعلقہ اداروں کا اپنے دفتر میں فوری اجلاس طلب کیا ۔اجلاس میں کے پی ٹی، پو لیس ، لا نچ ما لکان کے نما ئیندے ،ایڈیشنل کمشنر کراچی ون محمد اسلم کھو سو ،ڈائر یکٹر میڈ یاکمشنر کراچی محمد شبیہ صدیقی اور اسسٹنٹ کمشنر جنرل کراچی شاہ زیب شیخ سمیت دیگر افسران نے بھی شرکت کی ۔
کمشنر کراچی نے اس مو قع پر کہا کہ تمام متعلقہ ادارے بشمو ل KPT ۔پو لیس اور بو ٹس مالکا ن کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے لا نچز اور بوٹس پر اوور لو ڈنگ کے خاتمے اورمسافروں کیلئے سیفٹی اینڈ سیکو ریٹی کے اقدامات کو یقینی بنا ئیں انھوں نے کہا کہ حکومت نہیں چاہتی کہ سانحہ سی ویو کی طرح آئیندہ کسی بھی قسم کا کو ئی حادثہ پیش آئے اور لو گوں کی قیمتی اور انمول جا نو ں کو کسی بھی قسم کا نقصان پہنچے ۔

کمشنر کراچی نے کہا کہ اداروں کو چاہیئے کہ وہ کسی حادثہ کا انتظار نہ کر ے بلکہ اپنے اپنے متعلقہ علاقوں میں عوام کی سیفٹی اور سیکو ریٹی کیلئے پیشگی حفاظتی اقدامات اور احتیا ط کو یقینی بنا ئیں۔ پیشگی حفاظتی اقدامات اور احتیا ط سے عوام کی قیمتی جا نو ں اور ما لی نقصانا ت کو کم کیا جا سکتا ہے۔ شعیب احمد صدیقی نے KPTاور پو لیس کو ہدایت کی کہ وہ اس با ت کو سختی سے نگرانی کر ے کہ کسی بھی بوٹس یا لا نچ پر گنجا ئش سے زائد مسافرسوار نہ ہوں ۔اس پر غوطہ خور مو جو د ہو ں اور مسافروں کیلئے لا ئف جیکٹس لا زمی ہو ں ۔اسکے علا وہ تمام لانچز اور بوٹس کی فٹنس کی از سر نو چیکنگ کی جا ئے اور اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی لا پر واہی اور کو تائی نہ برتی جا ئیں ۔کمشنر کراچی نے کہا کہ عوام کی جا ن وما ل کی حفاظت اور انھیں ریلیف کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات ہیں او ر انتظامی افسران حکومت کی نیک نا می اور رٹ قائم کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہے۔

1 COMMENT

  1. boht he acha iqdam uthaya hai commessionar sahab nay is baat ki arsa daraz se zaroorat thi agarcha dekhna ye hai keh is par amal dramad kis trahan kraya jata hai ye sirf biyan dagh kr zimadari puri ki gae hai

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری، تحقیقاتی کمیٹی کا روزانہ کی بنیاد پر اجلاس کا فیصلہ

کراچی :سندھ حکومت کی تحقیقاتی کمیٹی نے کیپٹن(ر)صفدرکی گرفتاری کے واقعے کی تحقیقات کیلئے روزانہ کی بنیاد پر اجلاس کا فیصلہ کرلیا...

کراچی ترقیاتی کمیٹی کا نالوں پر قائم آبادیوں کو منتقل کرنے کا فیصلہ

کراچی: وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی سربراہی میں کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزیر سعید غنی، کور کمانڈر...

سرجانی ٹاؤن, 5سالہ بچی عروہ فہیم گھر کے قریب سے اغواء

کراچی:سرجانی ٹاؤن سیکٹر4 ڈی سے 5 سالہ بچی عروہ فہیم گھر کے قریب سےاغواء ,پولیس کے مطابق گزشتہ روز پیر تقریبا رات...