کراچی، لانڈھی میں پولیس مقابلہ 2 ڈاکو ہلاک مسروقہ سامان برآمد۔ پولیس ذرائع کے مطابق لانڈھی کے علاقے لیبر اسکوائر کے قریب 2 ڈاکو گن پوائنٹ پر شہری سے لوٹ مار کے بعد فرار ہورہے تھے کہ پولیس پہنچ گئی، مقابلے کے دوران دونوں ڈاکو ہلاک ہوگئے ان کے قبضے سے موبائل فون، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کرلی، ہلاک ڈاکوئوں کی شناخت نہیں ہوسکی، لاشیں اسپتال منتقل کردی گئیں