Friday, October 23, 2020
Home Trending لانڈھی میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق، 1 زخمی

لانڈھی میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق، 1 زخمی

Target-Killing.2کراچی، لانڈھی میں فائرنگ کر کے 4 افراد کو ہلاک جبکہ ایک کو زخمی کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کی بنیاد پر پیش آیا۔ لانڈھی میں لیبر اسکوائر کے قریب رہائشی فلیٹس میں گھس کر موٹرسائیکل سوار نے ملزمان نے فائرنگ کردی ، فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے 3 افراد اسپتال منتقل کرتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے جبکہ ایک زخمی اسپتال میں زندگی کی بازی ہار گیا، ہلاک ہونے والوں میں سے دو کی شناخت محمد یونس ولد غلام رسول اور علی اکبر ولد منظور کے نام سے ہوئی ہے جبکہ تیسرے اورچوتھی شخص کی شناخت نہ ہوسکی جبکہ ایک زیرعلاج شخص کا نام اکمل ہے ۔

رابطے پر پولیس حکام نے بتایا کہ ہلاک و زخمی افراد ایکسپورٹ پروسسنگ زون میں قائم مختلف فیکٹریوں میں کام کرتے ہیں اور شخص کا تعلق اندرون سندھ جبکہ دیگر کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے۔ ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے اور اس سلسلے میں مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

ادھرکراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز سے مقابلے میں کالعدم تنظیم کا ایک مبینہ دہشتگرد ہلاک ہو گیا، ثمن آباد میں شہری نے فائرنگ کر کے مبینہ ڈاکو کو ہلاک کردیا جبکہ اس کے ساتھی کو شہریوں نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔گلشن اقبال بلاک تین میں بھی پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کرلی،مقابلے کے دوران فائرنگ سے ایک گولی ہاتھ میں لگنے سے ایک بچی معمولی زخمی ہوگئی جبکہ ملزم کے دیگر دو ساتھی فرار ہوگئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...

ایف بی ایریا ،45 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

کراچی : ایف بی ایریا, بلاک 13, 45 سالہ محمد انور نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ...

ٹریفک پولیس کا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ

کراچی ، ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کےلئے یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہرکا کراچی...