کراچی، لانڈھی پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق پروسیسنگ زون میں واقع گتے کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پرقابو پالیا اور کولنگ کا عمل شروع ہے ۔ فیکٹری کے باہر رکھے گتے کے کئی رول بھی خاکستر ہوگئے تاہم جانی نقصان نہیں ہوا۔