Sunday, November 1, 2020
Home Trending لیاقت آباد میں دکان پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

لیاقت آباد میں دکان پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

Target-Killing.2کراچی، ایف سی ایریا میں ایک دکان پر فائرنگ کر کے 2 افراد کو قتل کردیا گیا۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ علما، پروفیسروں، وکلا اور دکانداروں کوچن چن کرقتل کیا جارہا ہے۔ پولیس کے مطابق ایف سی ایریا میں نامعلوم افراد نے نائی کی دکان پر فائرنگ کردی جس سے 2 افراد زخمی ہوئے۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔ دونوں کی شناخت 40سالہ اشرف اور 50 سالہ حمید کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق دونوں کو ٹارگٹ کر کے قتل کیا گیا، مزید تحقیقات جاری ہیں۔جاں بحق ہونےوالے افراد آپس میں رشتے دار بتائے جاتے ہیں۔

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لیاقت آباد فائرنگ کا واقعہ فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کاتسلسل ہے۔ کالعدم تنظیموں کے دہشت گرد علما،پروفیسروں،وکلائ اوردکانداروں کوچن چن کر قتل کررہے ہیں اور شہریوں کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتارنہیں کیا جارہا ،ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ عوام فرقہ وارانہ ہم آہنگی برقراررکھیں اور شہریوں کوفرقہ وارانہ بنیادپر آپس میں لڑانے کی سازشیں ناکام بنادیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...