Tuesday, October 27, 2020
Home Trending مائی کراچی نمائش 10 تا 12 اپریل ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی

مائی کراچی نمائش 10 تا 12 اپریل ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوگی

expo Centreکراچی چیمبر آف کامرس کے تحت بین الاقوامی سطح پر 12 ویں مائی کراچی نمائش ایکسپو سینٹر میں 10 تا 12 اپریل تک جاری رہے گی۔ بزنس مین گروپ کے چیئرمین سراج قاسم تیلی نے کراچی چیمبر کے صدرافتخار احمد وہرہ، مائی کراچی نمائش کمیٹی کے چیئرمین محمد ادریس ودیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹارگٹڈ آپریشن کے مطلوبہ نتائج برآمد نہیں ہوسکے، اسٹریٹ کرائم، سرعام لوٹ مار اور کارچوری کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے تاہم ضلع غربی کے کچھ علاقوں میں صورتحال بہتر ہوئی ہے، مغربی میڈیا کے منفی پروپیگنڈے کے اثرات کو زائل کرنے کیلیے کراچی چیمبرنے 2004 سے مائی کراچی نمائش کا انعقاد شروع کیا جس میں مقامی میڈیا نے بھی اپنا کردار ادا کیا۔مائی کراچی نمائش میں رواں سال ہالوں کی تعداد بڑھاکر6 کردی گئی ہے جس میں263 اسٹالز لگائے جائیں گے، غیر ملکی نمائش کنندگان بھی شرکت کریں گے جبکہ 7لاکھ سے زائد افرادکی آمدمتوقع ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

پشاور دھماکے کی شدید مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہیں، حلیم عادل شیخ

پشاور دھماکے پر پی ٹی آئی مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ کی مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس, ان...

سی ایس ایس امتحان، کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خوش خبری

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے فریئر ہال میں سی ایس ایس کارنر کا افتتاح کر دیا، ان کا کہنا تھا...

کراچی چڑیا گھر اور برگد کا درخت

برگد کا درخت متعدد خصوصیات کا حامل سمجھا جاتا ہے۔اس کی ایک خاص بات یہ ہے کہ...

کراچی کی تاریخی لی مارکیٹ

لی مارکیٹ اہل کراچی کے لیے جانا پہچانا نام ہے۔یہ شہر کی قدیم آبادی لیاری کے قریب واقع ہے۔انگریز دور میں...