Thursday, October 22, 2020
Home خاص خبریں سندھ حکومت مالی اور تقرریوں و تبادلوں کے معاملات پر ہٹانے کی کوشش کی گئی،...

مالی اور تقرریوں و تبادلوں کے معاملات پر ہٹانے کی کوشش کی گئی، سجاد سلیم

Sajjad Salim hotianaکراچی: وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ میں چیف سیکریٹری سندھ کی تبدیلی کے تنازع کا نوٹس لے لیا گیا ہے جس کے تحت سجاد سلیم ہوتیانہ کو اسلام آباد طلب کرکے ان کامؤقف معلوم کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کی ویب سائٹ پر جاری رپورٹ کے مطابق ذرائع کاکہنا ہے کہ پیرکو یہ تنازع حل ہونے کے قوی امکانات ہیں۔ سجاد سلیم ہوتیانہ کے قریبی ذرائع کے مطابق انھوں نے اسلام آباد میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے حکام سے کی گئی ملاقات میں بتایا ہے کہ حکومت سندھ نے کچھ انتظامی اورمالی معاملات میں تعاون نہ کرنے پرانھیں غیرقانونی طور پر یک طرفہ ہٹانے کی کوشش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے انھیں ہٹانے سے متعلق ان کا مؤقف لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سجاد سلیم ہوتیانہ نے اپنے مؤقف میں بتایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے انھیں ہٹانے کیلیے قانونی طریقہ کار اختیار نہیں کیا اور یکطرفہ کارروائی کے طور پر انھیں ہٹانے کی کوشش کی گئی، وزیراعلیٰ ہاؤس کچھ انتظامی معاملات کو سیاسی اور ذاتی انداز میں نمٹانے کی کوشش کر رہا تھا جبکہ کچھ مالی اور تقرریوں وتبادلوں کے معاملات بھی تھے جن پر چیف سیکریٹری کی حیثیت میں انھیں اعتراضات تھے، ان معاملات پراپیکس کمیٹی کے کچھ ارکان کوبھی شدی دتحفظات تھے۔ دریں اثنا حکومت سندھ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سجاد سلیم ہوتیانہ کی تبدیلی کامعاملہ پیر کو حل ہونے کے امکانات ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...

کراچی میں جھڑپوں کی جھوٹی خبر،بھارتی میڈیا دنیا بھر میں رسوا

کراچی ،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔ بھارتی میڈیا اپنی اِس احمقانہ خواہش کو خبر...

کورونا وائرس، حکومت کا کئی شعبوں کی بندش پر غور

کراچی، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس...