Friday, October 30, 2020
Home Trending چار ماہ میں سات ہزار سے زائدسی این جی رکشوں کوروٹ پرمٹ...

چار ماہ میں سات ہزار سے زائدسی این جی رکشوں کوروٹ پرمٹ جاری

CNG Rakshaکراچی، کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی صدارت میں منعقدہ ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی بورڈ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کراچی میں اسکو ل بسوں اور اسکول وینز میں بچوں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور ان کے حادثات کے اسباب کو ہر ممکنہ طور پر ختم کر نے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ اس سلسلہ میں اسکول وینز اور بسوں کی فٹنیس کو چیک کیا جائے گا۔ اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ بچوں کے لئے استعمال ہونے والی اسکول بسیں اور وینز معیاری ہوں اور وہ بچوں کے سفر کے لیے با لکل محفوظ ہوں۔

اس سلسلہ میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ اسکول بسوں کے ڈرائیور تربیت یافتہ ہوں ، ٹریفک قوانین سے واقف ہو ں اور انکے ساتھ بس میں مامور عملہ بھی تربیت یافتہ ہو اور بچوں کے محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے تقا ضے پو رے ہوں۔اجلاس میں اسکول بسوں کے ڈیزائن کو یکساںبنانے اور یلو رنگ میں کرنے کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

سیکریٹری ڈی آر ٹی اے نے اجلاس کو بتایا کہ اپریل اور اگست کے دوران چار ماہ میں آر ٹی اے نے پندرہ ہزار دو سو چالیس گاڑیوں کے پرمٹ جاری کئے۔ جن میں سات ہزار 338 سی این جی سے چلنے والی آٹو رکشہ، پانچ ہزار26 پبلک کیرئر( پک اپس اینڈ ٹرکس،) 2690پرائیویٹ کیرئر (پک اپس اینڈ ٹرکس) اوو پانچ بسیں شامل ہیں۔سیکریٹری آر ٹی اے نے مزید بتایا کہ ان گاڑیو ں کو پرمٹ جاری کرنے سے ہو نے والی ایک کروڑ اسی لاکھ سے زائد رقم سرکاری خزانے میں جمع کرا دی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

عباسی اسپتال میں زیر علاج ملزم ڈاکٹر سے لوٹ مار میں ملوث نکلا

کراچی، پولیس مقابلے میں زخمی ملزم کاشف عباسی شہید اسپتال کے ڈاکٹرسے لوٹ مار بھی ملوث نکلا، ملزم کاشف کا علاج کرنےوالے...

صحافی تنظیموں کا گستاخانہ خاکوں کے خلاف پریس کلب پرمظاہرہ

کراچی ، صحافی تنظیموں کی جانب سے پریس کلب پرگستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی کے...

رینجرز کی کارروائی، گلزار ہجری سے قاتل گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی گلزار ہجری میں کارروائی، قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اسرار عرف...

نیب کا این آئی سی وی ڈی پر چھاپہ، سعید غنی کی شدید مذمت

کراچی ، وزیر تعلیم سعید غنی کی جانب سے نیب کے این آئی سی وی ڈی پر چھاپے کی شدید مذمت ،سعید...