Monday, November 30, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

ظفراللہ جمالی کی موت، جھوٹی خبر پر عارف علوی معذرت خواہ

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کی موت کی غلط خبر دینے والی ٹویٹ کو ہٹادیا ، ڈاکٹر عارف...

گیس کی سپلائی بہتر ہوگئی، سوئی سدرن گیس کمپنی کا دعویٰ

سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ تین روز قبل ہونے والی سسٹم کی خرابی دور کرلی گئی ہے، ترجمان سوئی سدرن گیس...

پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل4 روپے فی لیٹر مہنگا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل، پیٹرول ،مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ جبکہ ڈیزل کی قیمت...

میرظفراللہ جمالی کو دل کا دورہ، حالت تشویشناک

سابق وزیراعظم میر ظفراللہ جمالی کو دل کا دورہ ، ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کو دل کا دورہ پڑنے پر اے ایف آئی...

متحدہ کے ووٹرز کو رائے دہی سے محروم کیا جارہاہے، فاروق ستار

farooq_sattarکراچی، ایم کیو ایم نے پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز کو سہولیات دینے کا مطالبہ کردیا، ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ سست رفتاری سے ایم کیو ایم کے ہزاروں ووٹرز کو حق رائے دہی سے محروم کرنے کی سازش ہورہی ہے۔ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے ہنگامی نیوز کانفرنس میں تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ووٹرز کے لیے نا مناسب انتظامات کیے گئے ہیں۔ تاخیر کے باعث ہزاروں ووٹرز ووٹ کاسٹ کرنے سے محروم ہوجائیں گے ۔ ایک ایک کمروں میں چار چار پولنگ بوتھ ہونے کے باوجود ایک ایک ووٹر کو اندر جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے ایم کیو ایم کے مارجن کو انتہائی کم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا کو بتایا کہ پولنگ کی سست رفتار پر انکا ڈی جی رینجرز سے رابطہ ہوا ہے۔ جس میں ڈی جی رینجرز کو صورت حال سے آگاہ کردیا گیا ہے۔فاروق ستار نے الیکشن کمیشن سے اپیل کی ہے کہ شہریوں کو انکے آئینی حق سے مزید محروم نہ کیا جائے اور قطار میں لگے ووٹرز کو ووٹ ڈالنے کے لیے پانچ بجے کے بعد اضافی وقت دیا جائے۔ اس کے علاوہ انہوں ںے سندھ حکومت سے فوری طور پر ڈبل سواری سے پابندی ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

Open chat