Thursday, October 29, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں محرم الحرام ، شرپسند عناصر پر کڑی نظررکھی جائے گی،ڈی ایس...

محرم الحرام ، شرپسند عناصر پر کڑی نظررکھی جائے گی،ڈی ایس پی ناظم آباد

 SHODSP Zahid Hussain Nazimabadرضویہ مظہراقبال کی دعوت پر پیس کمیٹی لیاقت آباد کے چیئرمین ناصرحسین خاں کے زیرسرپرستی اہلسنّت وفقہ جعفریہ کے معززین اور علاقے کی دیگر اہم شخصیات کا اجلاس ہوا،اجلاس میں DSPناظم آبادزاہدحسین نے خصوصی شرکت کی جبکہ ایس ایچ اوناظم آباد اعجازلودھی، میلادالائنس پاکستان کے سربراہ محمدسلیم خاں قادری ترابی، پاکستان اسلامک فورم شعبہءدینی تقریبات کے چیئرمین حاجی مرزامحمدمبین بیگ، محمدسلیم راجپوت، جماعت اہلسنت پاکستان کے محمدشفیع راناترابی، صادق قریشی،جعفریہ امام بارگاہ ٹرسٹ کے سیدرضاشاہ، شاہ کربلارضویہ ٹرسٹ کے مظہراقبال، امام بارگاہ شاہ ولایت کے محمدحیدر، حیدری مسجد کے محمدعقیل جلالوی، جعفریہ امام بارگاہ کے رئیس جعفری سمیت دیگر مذہبی رہنمااور انتظامی افسران بھی اجلاس میں شریک تھے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے DSPناظم آباد زاہدحسین ،SHOرضویہ مظہراقبال ودیگر نے کہاکہ محرم الحرام میں سیکورٹی کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، جلوسوں اور اجتماعات کے منتظمین انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں تاکہ امن وامان کا قیام یقینی بنایاجاسکے ،ہماری جانب سے اہلسنّت اور فقہ جعفریہ کے منتظمین سے بھرپورتعاون کیاجائے گا۔انہوں نے بتاےاکہ ہم نے فول پروف انتظامات کئے ہیں ، قیام امن میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیاجائے گا،شرپسند عناصر پر کڑی نظررکھی جائے گی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیس کمیٹی ناصرحسین خاں نے کہاکہ محرم الحرام میں تمام مسلمان فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقراررکھتے ہوئے آپس میں بھائی چارے اور نظم وضبط کا مظاہرہ کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن حدید فیز 2،گیس پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی

کراچی، گلشن حدید فیز 2 گیس کے پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی،اہل علاقہ کے مطابق تقریبا 10 روز سے...

گستاخانہ خاکے، کراچی بار کی سٹی کورٹ تا لائٹ ہائو س ریلی

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ مواد کی اشاعت پرکراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی میں وکلاءکی بڑی تعداد نے...

لانڈھی پروسیسنگ زون میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی:لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ زون میں آگ...

کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی:کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس کے مطابق کورنگی کبڈی گراؤنڈ 2 ڈاکو اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکررہے تھے ،ملزمان نے...