Tuesday, October 20, 2020
Home خاص خبریں شہری حکومت محنتی اور ایما ندارافسران اداروں کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت...

محنتی اور ایما ندارافسران اداروں کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ، شعیب احمد صدیقی

Empolyee of the Month 22-08-2014 copyکراچی، کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ با صلا حیت ، محنتی اور ایماندار افسران اداروں کی نیک نا می کا با عث اور اداروں میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور عوام کیلئے ریلیف کا با عث بھی بنتے ہیں ان خیالا ت کا اظہا ر انھو ں نے آج کمشنر آفس کے ملا زم شہا ب الدین کو مہنے کے بہترین ملا زم کے سلسلے میں ایو ارڈ دینے کی تقریب سے اپنے خطاب میں کیا ۔ اس مو قعہ پر ڈائر یکٹر لو کل گورنمنٹ کمشنر آفس محترمہ روبینہ آصف ، ڈائر یکٹر پلا نگ اینڈ ڈوپلمنٹ کمشنر آفس سید محمد شکیب ، ڈائر یکٹر میڈیا کمشنر کراچی محمد شبیہ صدیقی اور اسسٹنٹ کمشنر جنرل شاہ زیب شیخ کے علاوہ دیگر افسران اور ملازمین بھی مو جود تھے ۔کمشنر کراچی نے اس مو قعہ پر اپنے خطاب میں کہاکہ کمشنر آفس با صلا حیت اور محنتی افسران و ملا زمین کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔کمشنر آفس کے افسران و ملا زمین کی ویلفیئر کیلئے اقدامات جا ری ہیں تاہم وقت کے ساتھ ساتھ ان میں مزید بہتری لا ئی جا رہی ہیں ملا زمین کیلئے بند راستوں کو کھو لا جا رہا ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ بہتری لائی جا ئیگی۔

شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ کمشنر آفس اب شہریوں کیلئے امید کامرکز بنتا جا رہا ہے مختلف قسم کی شکا یت ہو ں یا پھر حادثات شہر ی بٹری تعدادمیں اپنے مسائل کے حل کیلئے کمشنر آفس رجو ع کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں کمشنر آفس میں قائم ریسکیو 1299 اور کمشنر کنٹرول روم انتہا ئی اہم رول اداکر رہاہے ۔ نا صرف شہری بلکہ بٹرے بٹرے سرکا ری اور پرا ئیویٹ ادارے بھی اپنے اپنے اختلا فات دور کرنے کیلئے کمشنر آفس سے رجوع کر رہے ہیں ۔نو جو انوں کو ملا زمتوں کو فراہمی ۔انٹرن شپ اور ٹیکنکل تعلیم و تربیت کیلئے کمشنر آفس میں مختلف اداروں کے تعاون سے قائم پلیسمنٹ بیوروں انتہائی اہم اور فعال کردار اداکر رہا ہے ۔ عوام کو ریلیف دینے اور گرانفروشو ں سے نجا ت دلا نے کیلئے انتظامیہ کے تمام ڈپٹی کمشنرز ، اسسٹنٹ کمشنر ز اور مختیار کار پرائیس چیکنگ کے حوالے سے مسلسل اقدامات میں مصروف ہیں اور اس حوالے سے نا جا ئیز منافع خوروں کے خلا ف بٹری تعداد میں جر مانے۔

سزائیں ۔چالان اور گرفتاریاں روزانہ کی بنیا د پر جاری ہیں اور جا ری رہینگی ۔کمشنر کراچی نے اس مو قعہ پر شہا ب الدین اور ان تمام ملا زمین کو جو کہ ما ضی میں مہینے کا بہترین ملا زم کو ایوارڈ لے چکے ہیں مبا رکبا د اور شابا ش دیتے ہو ئے کہا کہ اسی طرح محنت اور دیا نتداری سے اپنے اپنے فرائض انجام دیں اور حکو مت کی ہدایت کے مطابق عوام کو زیادہ سے زیا دہ ریلیف دینے کے اقدامات جا ری رکھیں ۔افسران و ملا زمین کے اچھے اقدامات حکومت کی نیک نا می میں اضافے اور عوام کو ریلف دینے کا با عث ہو تے ہیں اگر تمام ادارے اور ملازمین اپنا اپناکا م کر یں تو لو گوں کی پر یشانیوں کو کم سے کم کیا جا سکتا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کیپٹن صفدر کی ضانت منظور

مزار قائد بے حرمی کیس میں اغو کا مقدمہ درج ہونے کے بعد اب سٹی کورٹ ایک لاکھ روپے کت...

مصباح سے کوئی اختلاف نہیں، ان کا ورک لوڈ کم کیا ہے:مانی

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے پی ایس ایل اور پی سی بی تنازع کے...

چھاتی کا سرطان: کہیں آپ لاعلم تو نہیں؟

اینکرز کے کوٹ اور دوپٹوں پر لگی ’’پنک ربن‘‘ کا مقصد ناظرین کو ہر لمحہ ’’ ماہ اکتوبر: بریسٹ کینسر سے آگاہی...

کیپٹن (ر) صفدر گرفتار، سندھ حکومت نے لاتعلقی ظاہر کردی

اکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کو کراچی کے ہوٹل سے گرفتار کرلیا گیا۔ مزار قائد کا تقدس پامال...