Friday, October 23, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے محکمہ تعلیم کا میٹرک بورڈ سے ڈھائی کروڑ روپے کا مطالبہ...

محکمہ تعلیم کا میٹرک بورڈ سے ڈھائی کروڑ روپے کا مطالبہ ناجائز ہے۔ پیک

Sindh-Education-and-Literacy-Department-Logoپیک پرائیوٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ کے صدر حیدر علی اور مرکزی رہنماﺅں خان محمد، مرتضی شاہ، محمد انور،عبدالرحمان ، جہانزیب حسین ، محمد عارفین اور مغفور نجیب نے محکمہ تعلیم کی جانب سے میٹرک بورڈ کراچی سے سرکاری اسکولوں کو امتحانی مراکز بنانے کے عوض کروڑوں میں معاوضہ طلب کرنے کی خبر پر اپنے ردّعمل میں کہا ہے کہ کسی بھی صوبے میں محکمہ تعلیم کسی بھی بورڈ سے اس طرح کا معاوضہ طلب نہیں کرتا۔

خود سندھ میں محکمہ تعلیم دوسرے بورڈ زسے اس مد میں کسی رقم کا متقاضی نہیں ہے اور نہ ہی آج تک کراچی میں کبھی ایسا ہو ا ہر بورڈ کی طرح کراچی ثانوی تعلیمی بورڈ امتحانی مراکز کے تمام اخراجات اور معاوضے اپنے مقررکردہ نرخ کے مطابق امتحانی مرکز بننے والے اسکولوںکو ادا کرتا ہے۔محکمہ تعلیم کا فرض بورڈز کے تحت ہونے والے امتحانات کی نگرانی اور سہولت کار کا ہے۔ تعلیم کے ارباب اختیار کی خاموشی اور عدم دلچسپی نے سرکاری کالجوں میں داخلے کی صورتحال کو گھمبیر کر دیاہے میٹرک پاس کرنے والے ایک لاکھ کے قریب طلبہ و طالبات اپنے داخلوں کے انتظار میں ہیںلیکن چند افراد کے غیر ذمہ دارانہ اور غیر منطقی رویے سے انتہائی اہمیت کاحامل کام تعطل کا شکار ہے ان رہنماﺅں نے گورنر سندھ ، وزیراعلی اور وزیرتعلیم سے اس معاملے کے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے گیارہویں جماعت میں داخلہ لینے والے بچوں کا پہلے ہی بہت سا وقت ضائع ہوچکا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

اٹارنی جنرل کا جزائر کیس کے پر بیان

اٹارنی جنرل کا سندھ اور وفاق کے درمیان جاری جزائرتنازے پر بیان دیا

کیپٹن صفدر کی گرفتاری, بلاول بھٹو نے مریم نوازسے اپنی والدہ کا بدلہ لیا

کراچی: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن صفدر کی گرفتاری سے لگتا ہے بلاول بھٹو...

پی آئی اے طیارہ حادثہ، متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا

کراچی: پی آئی اے طیارہ حادثے کے متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا، پہلے مرحلے میں پانچ...

12 ربیع الاول کو چھٹی کا اعلان

کراچی:سندھ حکومت نے 12 ربیع الاول کی عام تعطیل کا اعلان کردیا، ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری...