Sunday, November 29, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

کراچی کی چند خوبصورت مقامات کی ڈرون فوٹیج

کراچی پاکستان کا سب سے بڑا اور آباد شہر ہے۔ سابقہ دارالحکومت ہونے کی وجہ سے ، یہ ایک ممکنہ تجارتی...

جامعہ کراچی کی پوائنٹس سروس

وفاقی سطح پر قائم تعلیمی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہملک بھر کے تعلیمی ادارے 15 ستمبر...

پلاسٹک آلودگی ( کرن اسلم)

اگر آپ اپنے ارد گرد نظر دوڑائیں تو آپ کو کسی نہ کسی صورت میں پلاسٹک کی اشیا ضرور ملیں گی۔ مثال کے طور...

بہادرآباد، ڈکیتی کی بڑی واردات،شہری40 لاکھ روپے سے محروم

بہادرآباد میں ڈکیتی کی بڑی واردات، شہری 40 لاکھ روپے سے محروم، ذرائع کے مطابق بہادرآباد شاہ...

مخصوص گروہ نے لسانیت کی بھینٹ چڑھا دیا ہے، عمران اسماعیل

imran-ismail320x180 (1)کراچی ، پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و حلقہ این اے 246کے نامزد امیدوار عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ اہلیان کراچی ، شہر کراچی کی ترقی اور خوشحالی کے لئے تحریک انصاف کی طرف دیکھ رہے ہیں ۔ کراچی منی پاکستان ہے ، کراچی کی معاشی پہیہ جب چلتا ہے تو پورا ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا ہے ۔ لیکن بد قسمتی سے شہر کراچی کو ایک مخصوص گروہ نے لسانیت کی بھینٹ چڑھا دیا ہے۔ تحریک انصاف لسانیت اور مسلک سے بالا تر ہو کر پوری قوم کو تحریک انصاف کے جھنڈے تلے جمع کر رہی ہے ۔ یہ باتیں انہوں نے گزشتہ رات اپنی حلقہ انتخاب کے علاقہ رحمان آباد بلاک5، ایف بی ایریا میں ایک عوامی اجتماع سے خطا ب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل سیف اللہ نیازی، سرور راجپوت، ریاض حیدر اور دیگر رہنماﺅں نے بھی خطاب کیا ۔ عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ میں اپنے حلقے کے عوام سے پرزور اپیل کرتا ہوں کہ شہر کے امن کی خاطر اور اس شہر سے دہشت گردی ، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور قبضہ مافیا کے خاتمے کے لئے تحریک انصاف کے انتخابی نشان بلے پر مہر لگا کر چیئر مین عمرا ن خان کے ہاتھ مضبوط کریں۔

Open chat