Saturday, October 24, 2020
Home کھیل مسلسل شکست: حکمت عملی اور ٹیم کی پرفارمنس پر سنجیدہ ہونا ہوگا،...

مسلسل شکست: حکمت عملی اور ٹیم کی پرفارمنس پر سنجیدہ ہونا ہوگا، مصباح الحق

Misbah-Pakistan Captainکرائسٹ چرچ: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ پے درپے شکستوں کے بعد ہمیں ورلڈ کپ کے حوالے سے اپنی حکمت عملی اور ٹیم کی پرفارمنس سے متعلق دوبارہ سنجیدگی سے سوچنا ہوگا۔ کرائسٹ چرچ میں ویسٹ انڈیز سے میچ ہارنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ آج کے میچ میں ہماری پرفارمنس تینوں شعبوں میں مایوس کن رہی، وکٹ میں نمی کے باعث بولرز شروع میں وکٹ نہیں لے سکے جب کہ ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ لائن ناکام ہوئی، صہیب مقصود اور عمر اکمل نے ٹیم کو مشکلات سے نکالنے کی بھرپور کوشش کی لیکن ہمیں اگر ورلڈ کپ میں آگے جانا ہے تو انفرادی کھیل کے بجائے ٹیم بن کر کھیلنا ہوگا اور اگلے میچز جیتنے کے لئے سخت محنت کرنی ہوگی۔ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم پہلے بھی مشکلات سے گزر کر میچز جیتی اور اب بھی یہ صلاحیت رکھتی ہے، ٹیم کو فتح کے راستے پر گامزن کرنے کے لئے ہمیں اپنی حکمت عملی پر دوبارہ سنجیدگی سے غور کرنا ہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...

رینجرز کی کارروائی،2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی کارروائی 2 اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالمجید اور...

ملازمت کی مستقلی، نرسوں کا دوسرے روز بھی مظاہرہ

کراچی، ملازمت کی مستقلی اور دیگر مطالبات کی منظوری کےلئے نرسوں کا پریس کے کلب کے باہر احتجاج کا دوسرا روز،...

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کو مل گئی

،کراچی، کرکٹ کے دیوانوں کے لئے خوشخبری، پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کے حوالے، لاہور میں اسموگ...