Monday, October 26, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں مسلمان نمود ونمائش سے بچتے ہوئے سنت ابراھیمی پر عمل پیرا ہوں،...

مسلمان نمود ونمائش سے بچتے ہوئے سنت ابراھیمی پر عمل پیرا ہوں، امیرجماعة الدعوة کراچی

Muzammal Iqbal Hashmiجماعة الدعوة کراچی کے مسئول ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ قربانی اللہ کی راہ میں سب کچھ قربان کرنے کا درس دیتی ہے۔ گزشتہ برسوں کی طرح امسال بھی مستحقین کے لیے لاکھوں قربانیاں کریں گے، قوم مظلوم مسلمانوں کو اپنی خوشیوں میں فراموش نہ کرے۔ فلسفہ قربانی سے آگاہی حاصل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی دینے سے قبل اپنی خواہشات کو بھی قربان کردیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعة الدعوة کے صوبائی مرکز التقویٰ گلشن اقبال میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نماز جمعہ کے لیے آئے ہوئے لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ خواتین کی بڑی تعداد نے بھی آپ کی اقتدا میں نماز جمعہ ادا کی۔ مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ قربانی کے جانوروں میں عیب دیکھنے سے قبل اپنے عیوب بھی تلاش کیے جائیں۔ عید الاضحیٰ خواہشات کو ترک کرکے اللہ کی راہ میں قربانی پیش کرنے پر ابھارتی ہے۔ مسلمان نمود و نمائش سے بچتے ہوئے سنت ابراہیمی پر عمل پیرا ہو۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ تباہ کن سیلاب میں جماعة الدعوة نے بلا امتیاز خدمات سرانجام دیں ہے۔ عید کے موقع پر بھی مستحقین کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کے لیے پسماندہ علاقوں میں ہزاروں قربانیاں کریں گے۔ تھرپارکر، بلوچستان کے مستحقین اور غرباءو مساکین کے علاوہ ہزاروں متاثرہ خاندانوں تک قربانی کا گوشت پہنچائیں گے۔ مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ اسلام انفرادی عبادات کے ساتھ ساتھ اجتماعی معاملات میں بھی مکمل رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ مسلمان دین ابراہیمی پر تمسک اختیار کرتے ہوئے انفرادی و اجتماعی معاملات میں اسلام سے رہنمائی حاصل کرے۔ قربانی کا فلسفہ بھی یہی ہے کہ اپنی زندگیوں میں تبدیلی پیدا کرکے اللہ کی راہ میں کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہ کریں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...

ملیر، رینجرز اور پولیس کی کارروائی،2 ملزم گرفتار

کراچی۔ ملیر میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 2 ملزمان گرفتار، پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے دو سال قبل 30...

کیماڑی سے منوڑہ تک لانچوں میں میلا ریلی

کراچی، کیماڑی سے منوڑہ تک میلا ریلی، لانچوں میں شریک افراد کے آقا کی آمد مرحبا کے نعروں سے سمندرمیں آقا صلی...

سائٹ، ولیکا چورنگی کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی

کراچی ، سائٹ کے علاقتے ولیکا چورنگی کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی ، فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں روانہ، ذرائع کے...