Thursday, October 22, 2020
Home Trending مسلم حکمرانوں کی نااہلی کے باعث آج امت مسلمہ مظلوم ہے،...

مسلم حکمرانوں کی نااہلی کے باعث آج امت مسلمہ مظلوم ہے، مفتی نعیم

mufti-naeemکراچی،         جامعہ بنوریہ العالمیہ کے مہتمم مفتی محمد نعیم نے فلسطین اسرائیلی جارحیت اور مسلم حکمرانوں کی خاموشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم حکمرانوں کی نااہلی کے باعث آج امت مسلمہ مظلوم ہے حکمران درست راہ پر چلتے تو آج امت مسلمہ دنیا کی سب سے بڑی طاقت ہوتی، انہوں نے کہاکہ مسلم حکمرانوں کو اپنا قبلہ درست کرکے اجتماعی مفاد میں کام کرنا ہوگا اتحاد یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا جب تک مسلمان خود میدان میں نہیں آئیں گے اقوام متحدہ اور دیگرسے اچھائی کی توقع رکھنا عبث ہے۔

انہوں نے کہاکہ انسانیت سوز مظالم کو دیکھ کر پوری دنیاکی عوام سراپا احتجاج ہے پھر بھی ظلم جاری ہے ، اسرائیل کی اس ڈھٹائی سے لگتاہے کہ اقوام متحدہ سمیت دیگر انسانی حقوق کی تنظیمیں اسرائیل کی پشت پناہی کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر کوئی مسلمان دنیا کے کسی کونے میں ایک پتھر بھی کسی کی طرف پھینکتاہے تو یہی اقوام متحدہ اور دیگر انسانی حقوق کے دعویدار اٹھ کھڑے ہوتے ہیںا ور اس کے خلاف اعلان جنگ کردیتے ہیں ۔مفتی محمد نعیم نے اپیل کی کہ جمعة الوداع کو یوم فلسطین کے طور پر منایا جائے اور فلسطین کے مسلمانوں کےلئے خصوصی دعاو¿ں کا اہتمام کیا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

شاہ فیصل میں6سالہ بچی کیساتھ مبینہ زیادتی

کراچی:شاہ فیصل میں6 سالہ بچی کیساتھ مبینہ زیادتی، پولیس کے مطابق زیادتی میں ملوث13سالہ لڑکےکوحراست میں لیا گیا ہے،بچی کا میڈیکل کروایا...

کراچی دھماکا، سندھ حکومت کا زخمیوں کے مفت علاج کا اعلان

کراچی: سندھ حکومت نے گلشن اقبال میں واقع مسکن چورنگی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کے مفت...

غیر قانونی بھرتیاں, سندھ کے کئی افسران نیب کے شکنجے میں

کراچی: قومی احتساب بیورو نے سندھ کے اداروں میں غیر قانونی طور پر بھرتی کیے گئے17 گریڈ کے درجنوں افسران کے گرد...

مسکن چورنگی دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج

مسکن چورنگی دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی