Tuesday, October 27, 2020
Home Trending مصباح الحق ہی ورلڈ کپ تک کپتان رہیں گے، چیئرمین پاکستان کرکٹ...

مصباح الحق ہی ورلڈ کپ تک کپتان رہیں گے، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ

1274420_CUSTOM_1کراچی، پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین شہریارخان نے کہا ہے کہ مصباح الحق ورلڈ کپ تک کپتان رہیں گے۔جب کہ بیرونی ٹیموں کے پاکستان آنے کو ملکی حالات بہتر ہونے سے مشروط کیا۔ اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ پاکستانی ٹیم میں تسلسل دیکھنا چاہتے ہیں لہٰذا سری لنکا کے خلاف سیریز ہارنے کے باوجود وہ کپتان تبدیل نہیں کریں گے۔ شہریارخان نے یہ بیان ایک ایسے وقت دیا ہے جب سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کے بعد مصباح الحق کو تنقید کا سامنا ہے۔

نہوں نے کہا کہ سری لنکا کے خلاف شکست تباہ کن نہیں ہے البتہ اس سے دھچکا ضرور پہنچا ہے۔ شہر یارخان نے کہا کہ انھوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا عہدہ دوبارہ اس لیے سنبھالا ہے کیونکہ وہ سپریم کورٹ کی عزت کرتے ہیں جس کا یہ کہنا تھا کہ چیئرمین کی بار بار کی تبدیلی اور میوزیکل چیرگیم سے کھیل پر برا اثر پڑ رہا تھا۔ کہا کہ جب تک پاکستان میں حالات بہتر نہیں ہوتے بڑی ٹیموں کا یہاں آ کر کھیلنا ممکن نہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...