کراچی،پاکستان تحریک انصف کے رہنما و رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج نے چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سو چوہے کھا کر بلی حج کو چلی کا محاورہ مصطفی کمال کیلئے بنایا گیا تھا۔مصطفی کمال بلدیہ فیکٹری کے ماسٹر مائنڈ کے سہولت کار ہیں۔صرف پریس کانفرنسز کرنے سے آپ ڈرائی کلین نہیں ہونگے۔مصطفی کمال ہزاروں نوجوانوں کی جان لینے والوں کا ساتھ دینے پر دیت ادا کریں۔ انصاف ہاوس سے جاری اپنے بیان میں ارسلان تاج کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں چائنہ کٹنگ کا استاد حماد صدیقی مصطفی کمال کا خاص آدمی ہے۔مصطفیٰ کمال ہر 6 ماہ بعد ایزی لوڈ کروا کر آ جاتے ہیں۔انہوں نے اداروں میں سیاسی بھرتیاں کر کے اداروں کو تباہ کیا۔مصطفیٰ کمال بانی متحدہ کو سیاسی باپ کا درجہ دیتے تھے۔مصطفیٰ کمال اپنا سیاسی باپ تبدیل کر کے اپنی سیاست بچا رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال بتائیں کہ ان کے سامنے بانی متحدہ نے کتنے قتل کروانے کے احکامات دیے گئے۔شہر کے پارکس اور میدانوں پر پلاٹنگ کر کے بیچنے والا شخص مصطفیٰ کمال ہے۔مصطفیٰ کمال کو الیکشن میں اپنے پولنگ اسٹیشن سے صرف چار ووٹ ملے۔مصطفیٰ کمال کراچی کے عوام کی جانب سے مسترد کیے جا چکے ہیں۔