Saturday, October 24, 2020
Home Trending معین خان نے معافی مانگ لی، چیف سلیکٹر برقرار رہیں گے

معین خان نے معافی مانگ لی، چیف سلیکٹر برقرار رہیں گے

shahryar-khanلاہور: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان نے دورہ آسٹریلیا کے دوران کیسینو جانے کی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معافی مانگ لی ہے۔ پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ چیف سلیکٹر معین خان سے ملاقات ہوئی جس کے دوران معین خان سے پوچھا کہ کیسینو معاملے کی وضاحت کریں معین خان نے بتایا کہ وہ بیگم کے ساتھ گئے اور کھانا کھایا جس کے بعد وہ واپس لوٹ آئے۔ معین خان نے کہا کہ غلطی یہ ہوئی کہ کھانا کیسینو میں کھایا جس پر وہ پی سی بی اور قوم سے معافی کے طلبگار ہیں۔ معین خان نے غلطی تسلیم کرکے معاملہ ختم کردیا۔ شہریار خان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے کوئی ویڈیو دستیاب نہیں جبکہ آسٹریلیا کے اکثر ریسٹورنٹس میں کیسینو ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ معین خان نے ضابطہ اخلاق کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ معین خان واپس آسٹریلیا نہیں جا رہے تاہم وہ چیف سلیکٹر برقرار رہیں گے۔ ان کے مستقبل کا فیصلہ ورلڈ کپ کے بعد کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی بازیابی کیلئے ہر ممکن کوششیں کی جائیں گی, کراچی پولیس چیف

کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کا کہنا ہےکہ جیونیوز کے سینئر رپورٹر علی عمران کی بازیابی کیلئے ہر ممکن کوششیں کی...

جیو نیوز کے صحافی علی عمران کے اغوا کا مقدمہ درج

کراچی: جیو نیوز کے صحافی علی عمران کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق علی عمران کے بھائی طالب...

گلشن معمار، اسلحے کے زور پر 2 ملزمان شہری سے گاڑی چھین کر فرار

کراچی: شہر میں اسٹریٹ کرمنلز سے شہری غیر محفوظ، گلشن معمار میں احسن نامی شخص سے2 ملزمان ا سلحے کے زور پر...

آلو، ٹماٹر اوردودھ سمیت 14اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ

کراچی: آلو، ٹماٹر اوردودھ سمیت 14اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ، اعداد وشمار کے مطابق 22 اکتوبر2020 کو ختم ہونے والے...