Thursday, October 22, 2020
Home Trending مقامی اخبار کے صحافی کو قتل کی دھمکیاں، صحافی برادری کا...

مقامی اخبار کے صحافی کو قتل کی دھمکیاں، صحافی برادری کا تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ

karachi Mapکراچی، مقامی اخبار کے رپورٹر اور کراچی یونین آف جرنلٹس (دستور ) اور پاکستان ہیلپ لائن ویلفیئر آرگنائزیشن کے آفس سیکریٹری نوراسلام کو سگے بھانجے نے قتل کی دھمکی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے انتہائی حساس علاقے منگھوپیر میں رہائش پذیر نور اسلام کٹھن اور مشکل حالات میں صحافتی خدمات سرانجام دے رہے ہیں کو سگے بھانجے جہانزیب ولد سلطان نے جان سے مارنے کی دھمکی ہے۔

نور اسلام کے مطابق جہانزیب کو جرائم پیشہ افراد سے دور رہنے اور کام کاج کرنے پر توجہ کرنے کو کہتا رہتاہوںجسکی وجہ سے جہانزیب مجھ سے ناراض رہنے لگا ہے چند سال قبل رینجرز کی بھاری نفری نے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کرنے کے بعد جیل بھیج دیا تھا ضمانت پر رہا ہو کر آیاتو جہانزیب کو کافی سمجھایا لیکن جہانزیب نے ایک نہیں سنی اور لگ بھگ دو مہینے بعد خواجہ اجمیر نگری پولیس نے ایک بار پھر گرفتار کرلیا۔

منگھوپیر پولیس اسٹیشن میں اس دھمکی کے بارے میں اطلاع دیدی گئی ہے۔ دریں اثنا نور اسلام کو ملنے والی دھمکیوں پر صحافی برادری نے سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے حکومت سندھ سے صحافی کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اس کے علاوہ سیاسی و سماجی تنظیموں نے بھی صحافی کو دھمکی دینے کی سخت مذمت کر تے ہوئے ملزم کی گرفتا ری کا مطالبہ کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

شاہ فیصل میں6سالہ بچی کیساتھ مبینہ زیادتی

کراچی:شاہ فیصل میں6 سالہ بچی کیساتھ مبینہ زیادتی، پولیس کے مطابق زیادتی میں ملوث13سالہ لڑکےکوحراست میں لیا گیا ہے،بچی کا میڈیکل کروایا...

کراچی دھماکا، سندھ حکومت کا زخمیوں کے مفت علاج کا اعلان

کراچی: سندھ حکومت نے گلشن اقبال میں واقع مسکن چورنگی کے قریب دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کے مفت...

غیر قانونی بھرتیاں, سندھ کے کئی افسران نیب کے شکنجے میں

کراچی: قومی احتساب بیورو نے سندھ کے اداروں میں غیر قانونی طور پر بھرتی کیے گئے17 گریڈ کے درجنوں افسران کے گرد...

مسکن چورنگی دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج

مسکن چورنگی دھماکے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی