Thursday, October 29, 2020
Home Trending مقتول متحدہ کارکن کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، اشفاق قریشی کو...

مقتول متحدہ کارکن کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، اشفاق قریشی کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا، ڈاکٹر فاروق ستار

کراچی،         متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن اشفاق قریشی کی نماز جنازہ کورنگی کراسنگ پر ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں فاروق ستار سمیت ایم کیو ایم کے دیگر رہنماﺅں نے شرکت کی۔ اشفاق قریشی کی لاش گزشتہ روز کلفٹن کے علاقے سے ملی تھی۔ نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اشفاق قریشی کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا، اشفاق قریشی سمیت 4 ساتھیوں کو 18 مئی کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ایم کیو ایم کے کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کی حفاظت سندھ حکومت کی ذمے داری ہے، کارکنان کے قتل کی ذمے داری وزیراعلیٰ سندھ پر عائد ہوتی ہے، وزیر اعظم نواز شریف کارکنان کے قتل کا نوٹس لیں۔ اشفاق قریشی کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا۔ اشفاق قریشی کے قتل کے بعد احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔ اشفاق قریشی کے قتل کا مقدمہ پولیس کے خلاف درج کرنا ہوگا، ابھی حکومت سندھ کو الٹی میٹم نہیں دے رہے، شام کو جاری کریں گے، پولیس نے اشفاق قریشی کی لاش لاوارث قرار دے کر دفنادی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

امتیاز سپر اسٹور نے فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کر دیا

کراچی:فرانس میں نبی ﷺ کے گستاخانہ خاکے شائع ہونے پر کراچی کے سب سے بڑے سپر مارٹ امتیاز سپر اسٹور نے تمام...

کرونا وائرس کی وجہ سے 30 نئے اسکولوں کا افتتاح نہ ہوسکا, سعید غنی

کراچی: صوبہ سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ کوویڈ 19 کی وجہ سے 30 نئے اسکولوں کا افتتاح...

بچوں تیار ہوجاو، خوشیاں پھر سے آنے والی ہیں، سعید غنی

کراچی: وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ بچوں تیارہو جاو خوشیاں پھر سے آنے والی ہیں، ان کا کہنا تھا...

کراچی ائیرپورٹ کا ایک رن وے بند کر دیا گیا

کراچی ائیر پورٹ رن وے کے ایک حصے کو ترقیاتی کام کے لیے بند کر دیا گیا،سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے...