سندھ حکومت نے محمد بخش کی بیٹی کیلئے دس لاکھ روپے انعام کا اعلان.ہم سب کو پولیس افسر محمد بخش اور ان کی بیٹی کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیے(مرتضیٰ وہاب) ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گرفتارملزم اعتراف کر چکا ہے اس نے زیادتی کی ہے ہماری نگاہ میں وہ مجرم ہے ،متاثرہ بچی کے ڈی این اے کیلئے نمونے لے لیے گئے ہیں،ہم سب کو پولیس افسر محمد بخش اور ان کی بیٹی کو خراج تحسین پیش کرنا چاہیے ڈی این اے سیمپل لیے گئے ہیں، اگلے24 سے 48 گھنٹوں میں رپورٹ آ جائیگی،مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ خاتون اوراس کی بیٹی کو علاج کیلئے فوری طورپرسول لاڑکانہ منتقل کیا گیا محمدبخش کی بیٹی کے تعلیمی اخراجات سندھ حکومت اٹھائے گی سندھ حکومت نے محمد بخش کی بیٹی کیلئے دس لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ،محمد بخش کو قائد اعظم پولیس میڈل دینے کیلئے وفاقی حکومت کو خط لکھیں گے ڈاکٹروں کی مشاورت سے خاتون اوربچی کوکراچی منتقل کرنا پڑا توکریں گے۔