Saturday, October 24, 2020
Home Trending ملکی سیاسی صورتحال میں آئندہ 48 گھنٹے اہم ہیں، یوسف رضا گیلانی

ملکی سیاسی صورتحال میں آئندہ 48 گھنٹے اہم ہیں، یوسف رضا گیلانی

Yousuf-Raza-Gilani-001کراچی، سابق وزیراعظم سیدیوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ملکی سیاسی صورتحال میں آئندہ 48 گھنٹے اہم ہیں، کچھ بھی ہو سکتا ہے تاہم صورتحال 24گھنٹے کے بعد واضح ہو گی ، لاہور ہائی کورٹ کافیصلہ آئین کے آرٹیکل 199 کی صریحا خلاف ورزی ہے، آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت فیصلہ صرف وفاقی یا صوبائی حکومت یا متعلقہ اتھارٹی پر لاگو ہوتا ہے کسی سیاسی جماعت پرنہیں ۔این این آئی سے ٹیلی فونک بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شریف برادران نے ماضی کی غلطیوں سے سبق نہیں سیکھا ۔ عدلیہ کو سیاسی معاملات میں مداخلت نہیں کرنا چاہیے اس سے عدلیہ سیاست زدہ ہو جائے گی ۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کافیصلہ آئین کے آرٹیکل 199 کی صریحا خلاف ورزی ہے اور عدالت اس طرح کسی سیاسی رہنما یا جماعت کو ہدایات نہیں دے سکتی ۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کا سہارا لیا ہے بھارت اور پاکستان کا علیحدہ علیحدہ آئین ہے تاہم لاہور ہائی کورٹ کافیصلہ وفاقی دارلحکومت پر لاگو نہیں ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 199 کے تحت فیصلہ صرف وفاقی یا صوبائی حکومت یا متعلقہ اتھارٹی پر لاگو ہوتا ہے کسی سیاسی جماعت پرنہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی صورتحال انتہائی گھمبیر ہے اور ایسی صورتحال میں سیاسی بردباری کی ضرورت ہے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ عمران خان اور طاہر القادری کے اسلام آباد پہنچنے کے بعد اب گیند وفاقی حکومت کی کورٹ میں ہے ۔ سابق وزیراعظم نے سانحہ گجرانوالہ کی پروزور الفاظ میں مذمت کی اور واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری طورگرفتاری کا مطالبہ کیا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...

رینجرز کی کارروائی،2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی کارروائی 2 اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالمجید اور...

ملازمت کی مستقلی، نرسوں کا دوسرے روز بھی مظاہرہ

کراچی، ملازمت کی مستقلی اور دیگر مطالبات کی منظوری کےلئے نرسوں کا پریس کے کلب کے باہر احتجاج کا دوسرا روز،...

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کو مل گئی

،کراچی، کرکٹ کے دیوانوں کے لئے خوشخبری، پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کے حوالے، لاہور میں اسموگ...