Saturday, October 24, 2020
Home Trending ملکی صورتحال پر گورنرسندھ کے سیاسی رہنماﺅں سے فون پر رابطے

ملکی صورتحال پر گورنرسندھ کے سیاسی رہنماﺅں سے فون پر رابطے

Ishrat-phoneکراچی، ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان ایک بار پھر متحرک ہوگئے۔
گورنر سندھ نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق، مولانا فضل الرحمن، علامہ طاہر القادری، شیخ رشید، خواجہ سعد رفیق اور دیگر اہم شخصیات سے گفتگو کی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ نے کہا ہے کہ ملکی سیاسی صورتحال میں مسائل افہام و تفہیم اور سیاسی بصیرت سے حل کرنے کی ضرورت ہے اور تمام سیاسی قوتوں سے رابطے اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

گورنر سندھ نے علامہ طاہر القادری سے ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کی ضرورت اور کارکنان کو پر امن رہنے کی ہدایت دینے کی اپیل کی، گورنر سندھ نے کہا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین تمام صورتحال پر مسلسل رابطے میں ہیں اور ان ہی کی ہدایت پر تمام سیاسی قوتوں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...

رینجرز کی کارروائی،2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی کارروائی 2 اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالمجید اور...

ملازمت کی مستقلی، نرسوں کا دوسرے روز بھی مظاہرہ

کراچی، ملازمت کی مستقلی اور دیگر مطالبات کی منظوری کےلئے نرسوں کا پریس کے کلب کے باہر احتجاج کا دوسرا روز،...

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کو مل گئی

،کراچی، کرکٹ کے دیوانوں کے لئے خوشخبری، پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کے حوالے، لاہور میں اسموگ...