Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں ملک بھر میں اذان کا ایک وقت مقرر کرنے کا فیصلہ آج...

ملک بھر میں اذان کا ایک وقت مقرر کرنے کا فیصلہ آج علماء کا اجلاس طلب

masjid mosque minaret karachi1اسلام آباد: پاکستان میں مساجد میں اذان کا ایک وقت مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں جمعہ و عیدین کیلئے یکساں خطبات کی تیاری کی تجویز ہے۔ اس ضمن میں حکومت کی جانب سے آج اسلام آباد میں علماء کرام و مشائخ عظام کے ساتھ اہم مشاورتی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق نماز کے اوقات میں15سے20 منٹ کیلئے دفاتر، تجارتی مراکز اور دکانیں بند رکھنے کی تجویز ہے، جمعہ اور عیدین کے یکساں خطبات کیلئے بھی مشاورت ہوگی۔ مشاورتی اجلاس وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف کی صدارت میں ہوگا۔ پہلے مرحلے میں وفاقی دار الحکومت اسلام آباد میں تمام مساجد میں اذانوں کیلئے ایک وقت مقرر کرنے کی تجویز کے نفاذ کیلئے اسلام آباد کے تمام جید اور نمائندہ علماء کرام سے مشاورت کی جا رہی ہے وفاق میں اس پر متفقہ تجویز کے تحت نماز کے اوقات میں15 سے20 منٹ کیلئے اسلام آباد میں سرکاری و نجی دفاتر، کاروباری مراکز، مارکیٹوں اور دکانوں کو بند رکھا جائے گا۔ اسلام آباد میں اس کے نفاذ کے بعد صوبوں کو اس جانب ترغیب دلائی جائے گی۔ اور صوبائی حکومت وفاقی حکومت کی تجویز پر عملدر آمد کیلئے صوبوں کے نمائندہ جید علماء کرام و مشائخ عظام سے مشاورت کرتے ہوئے انہیں اعتماد میں لیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...