Tuesday, October 20, 2020
Home خاص خبریں کاروبار ملک بھر میں ریوو موبائل کے20 مختلف ہینڈ سیٹس متعارف

ملک بھر میں ریوو موبائل کے20 مختلف ہینڈ سیٹس متعارف

rivo-mobile1کراچی: پاکستان کے اولین موبائل فون ڈسٹری بیوٹر،ایڈوانس ٹیلی کام نے اپنی سالانہ پارٹنرز کنوینشن 2014-15میں ریوو موبائل کے لانچ کا انکشاف کیا جو کہ ایڈوانس ٹیلی کام کا جدید ترین سنگِ میل ہے۔ اپنی وسیع رینج کے ساتھ، ریو وموبائل صارفین کے لئے مکمل سیلولر سولوشن لے کر ا ٓ رہا ہے جو کہ ہر شخص کی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے مارکیٹ میں فی الوقت موجود خلا ء کو دور کرے گا۔ ریوو موبائل اپنی کسٹمر سروس اور آفٹر سیلز سروس کے تحت صارفین کو ایڈوانس ٹیلی کام کے مضبوط اور وسیع ترنیٹ ورک کے ذریعے باکمال سہولیات فراہم کرے گا۔ریوو موبائل کو سمجھنے کے لئے اس کی ٹیگ لائن-ٹیک کنٹرول ہی کافی ہے۔ ریوو موبائل کا مقصد بہترین اور جدید ٹیکنالوجی تک ہر شخص کی رسائی ہے۔ اسی مقصد کو مدِنظر رکھتے ہوئے،ریوو موبائل اپنے نت نئے اور قابلِ اعتماد موبائل فونز کے ذریعے لوگوں کو اختیار دے گا کہ وہ بھی جدید ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکیں۔ریوو موبائل کے تمام تر موبائل فونزہنگری میں ڈیزائن کئے گئے ہیں تاہم بہترین سٹائل ، کوالٹی اور فعالیت کے حامل ہیں۔ ریوو موبائل ملک بھر میں اپنے 20مختلف ہینڈ سیٹس متعارف کروا رہا ہے جو بے شمار سٹورز کے ذریعے لوگوں تک پہنچائے جائیں گے۔ ان میں سمارٹ فونز سے لے کر فیچر فونز تک مختلف قسم کے موبائل فونز شامل ہیں ۔سمارٹ فونز کے ساتھ ساتھ ریوو موبائل اپنے صارفین کے لئے فیچر فونز کے رینج بھی متعارف کروا رہا ہے جس میں 16موبائل فونز شامل ہیں۔ فیچر فونز کی سیریز کے نام ایڈوانس، کلاسک، جیگوار، نیو اور سیفائر شامل ہیں۔ یہ تمام فیچر فونز با اعتماد، عمدہ تعمیر اور اعلیٰ سٹائل کی عکاسی کرتے ہیں۔چند فیچر فونز کے انوکھے اور جدید فیچرز میں 4000 mAh کی بیٹری بھی شامل ہے، جسے بطور پاور بنک بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ باآسانی تصویریں بنانے کے لئے سمارٹ کیمرہ بٹن بھی ان فونز میں شامل کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

امریکا میں 14 سالہ بچی نے کورونا کے علاج میں مددگار مالیکیول دریافت کرلیا

مریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ریاست ٹیکساس کے علاقے فریسکو کی رہائشی نوجوان طالبہ انیقہ چیبرولو کو ’تھری...

اسٹوڈنٹس پیرنٹس فیڈریشن آف پاکستان کا نجی اسکول مالکان کےخلاف احتجاجی مظاہرہ

کراچی:اسٹوڈنٹس پیرنٹس فیڈریشن آف پاکستان کا نجی اسکول مالکان کےخلاف احتجاجی مظاہرہ، گلشن اقبال میں واقع بیکن لائٹ اسکول کے سامنے والدین...

نارتھ ناظم آباد میں گاڑی پر فائرنگ سے 21سالہ لڑکی جاں بحق

نارتھ ناظم آباد میں گاڑی پر فائرنگ سے 21سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی,پولیس کے مطابق ناظم آباد انٹر بورڈ آفس کےقریب نامعلوم...

کراچی میں ہری مرچ اور شملہ مرچ کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں

کراچی میں ہری مرچ اور شملہ مرچ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، 320 روپے اور 480 روپے فی کلو تک...