Saturday, October 31, 2020
Home Trending ملک بھر میں 68 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبہ کے...

ملک بھر میں 68 واں یوم آزادی ملی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا جائے گا

Pakistan_Zindabad_by_maniPakistaniکراچی،        ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی 68 واں یوم آزادی کل (جمعرات کو) ملی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا جائے گا۔ دن کا آغاز نماز فجر کے بعد وطن عزیز کی سلامتی ،خوشحالی اور ترقی کی دعاو¿ں کے ساتھ کیا جائے گا۔ 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔ پرچم کشائی کی تقریب صبح 8 بجے مزار قائد اعظم محمد علی جناح پر منعقد ہوگی، جس میں گورنر سندھ ،وزیر اعلیٰ سندھ ،صوبائی وزراء،مسلح افواج کے نمائندے اور دیگر شرکت کریں گے۔ پرچم کشائی کی تقریب میں 2 ہزار سے زائد طلباءملی نغمے پیش کریں گے۔ پرچم کشائی کی تقریب میں گارڈز کی تبدیلی بھی ہوگی اور پاکستان نیوی کا چاک و چوبند دستہ مزار قائد اعظم پر گارڈز کے فرائض سنبھالے گا۔

جشن آزادی کے حوالے سے کراچی کی سرکاری اور نجی عمارتوں، بلڈنگوں، محلوں، گلیوں ،شاہراہوں اور اہم مقامات پر قومی پرچم آویزاں کردیئے گئے ہیں ۔جبکہ تمام مقامات کو جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے ۔جشن آزادی کی تیاریوں کے حوالے سے عوام میں بہت جوش و خروش دیکھنے میں آرہا ہے۔ شہریوں نے اپنی گاڑیوں پر بھی پرچم لگائے ہوئے ہیں ۔جبکہ جشن آزادی کا سب سے زیادہ جوش بچوں میں ہے ،جنہوں نے جشن آزادی منانے کے لیے مختلف تیاریاں کی ہوئی ہیں۔

14اگست کو مختلف اداروں کے علاوہ تعلیمی اداروں میں بھی پرچم کشائی کی تقریب ہوگی ،جس میں طلباءو طالبات ملی نغمے پیش کرنے کے علاوہ مختلف ٹیبلوز پیش کریں گے۔ ان میں جشن آزادی کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا ۔جشن آزادی کے حوالے سے مختلف سیاسی ،مذہبی ،مزدور ،سول سوسائٹی سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور عوام کی بڑی تعداد مزار قائد پر حاضری دے گی ۔جبکہ ان جماعتوں کی جانب سے جشن آزادی کے حوالے سے ریلیاں نکالی جائیں گی اور مختلف تقاریب منعقد ہوں گی۔ 14 اگست کے موقع پر تحریک آزادی پاکستان کے شہداءکے ایصال ثواب کے لیے مختلف مقامات پر قرآن خوانی بھی کی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...