Friday, October 23, 2020
Home خاص خبریں کاروبار ملک میں پٹرول کے بحران کا کوئی امکان نہیں ،پی ایس او

ملک میں پٹرول کے بحران کا کوئی امکان نہیں ،پی ایس او

pso1کراچی: ملک میں پٹرول کے بحران کا کوئی امکان نہیں پی ایس او کے پاس وافر مقدار میں تیل مصنوعات کا ذخیرہ موجود ہے۔ بائیکو بھی تیل ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کو 11 گنا بڑھارہی ہے ۔پی ایس او ترجمان کے مطابق کمپنی کی جانب سے فروری میں ڈھائی لاکھ ٹن پٹرول درآمد کیا گیا ہے جبکہ گزشتہ دو روز میں دو جہازوں کے لیے مجموعی طور پر 1 لاکھ ٹن پٹرول درآمد کیا جاچکا ہے ۔ دوسری جانب بائیکو بھی تیل ذخیرہ کرنے کی صلاحیت کو 13 ہزار 500 ٹن سے بڑھا کر ڈیڑھ لاکھ ٹن تک پہنچارہی ہے ،بائیکو حکام کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ملک میں تین جگہ پر اسٹوریج فیسیلٹی بنانے کا منصوبہ ہے جس میں سے محمود کوٹ میں اسٹوریج فیسیلٹی تیار ہوچکی ہے ۔اس کے علاوہ ماچکو اور شکار پور میں ذخیرہ بنانے کے لیے زمین خرید لی گئی ہے ۔بائیکواسٹوریج کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے 45 کروڑ روپے خرچ کر رہی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

اٹارنی جنرل کا جزائر کیس کے پر بیان

اٹارنی جنرل کا سندھ اور وفاق کے درمیان جاری جزائرتنازے پر بیان دیا

کیپٹن صفدر کی گرفتاری, بلاول بھٹو نے مریم نوازسے اپنی والدہ کا بدلہ لیا

کراچی: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن صفدر کی گرفتاری سے لگتا ہے بلاول بھٹو...

پی آئی اے طیارہ حادثہ، متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا

کراچی: پی آئی اے طیارہ حادثے کے متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا، پہلے مرحلے میں پانچ...

12 ربیع الاول کو چھٹی کا اعلان

کراچی:سندھ حکومت نے 12 ربیع الاول کی عام تعطیل کا اعلان کردیا، ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری...