Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے ملک کی ترقی میں صحافیوں کا کلیدی کردار ہے، گورنر سندھ

ملک کی ترقی میں صحافیوں کا کلیدی کردار ہے، گورنر سندھ

Ishratul-Ibad320x180کراچی، گورنر سندھ نے کہا ہے کہ کراچی پریس کلب کی لیز،گرانٹ کیلئے حکومت سے بات کروں گا۔ صحافتی برادری ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور ملک کی ترقی میں صحافیوں کا کلیدی کردار ہے۔ڈاکٹر عشرت العباد نے کراچی پریس کلب میں اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کیا۔اس موقع پر کراچی پریس کلب کی جانب سے گورنر سندھ کو کلب کی تاحیات رکنیت دی گئی۔کراچی پریس کلب کے صدر اور سیکرٹری نےگورنر سندھ کو تاحیات رکنیت کا سرٹیفکیٹ دیا۔ پریس کلب آمد پر گورنر سندھ کا بھرپور استقبال کیا گیا۔گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی پریس کلب کی عمارت کی لیز کا معاملہ بہت پرانا ہے۔ اس حوالے سے وزیر اعظم اور متعلقہ اداروں سے بات کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک ریاض کو بھی آنا تھا لیکن وہ اپنی مصروفیات کے باعث نہ آسکے۔گورنر سندھ نے کہا کہ کراچی پریس کلب کیلئے ملک ریاض نے ایک کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان کیا ہے۔اس پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...