Saturday, October 24, 2020
Home خاص خبریں کاروبار ملک کے ٹیکس نظام کو بہتر بنانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔سراج نعیم

ملک کے ٹیکس نظام کو بہتر بنانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔سراج نعیم

kcci picکراچی۔قومی احتساب بیورو( نیب ) سندھ کے ڈائریکٹر جنرل کرنل (ر)سراج نعیم نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر ) اور نیب مشترکہ طور پر اس امر کا مطالعہ کر رہے ہیںکہ کس طرح ملک کے موجودہ ٹیکس کے نظام میںبعض خامیوں کو دور کرتے ہوئے اسے مو¿ثر بنایا جاسکے۔یہ مطالعاتی عمل اگلے6سے8ماہ میں مکمل ہو جائے گا۔یہ بات انہوںنے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(کے سی سی آئی ) کے دورے کے موقع پر ایک اجلاس سے خطاب میں کہی۔اس موقع پرکے سی سی آئی کے سینئر نائب صدر محمد ابراہیم کوسمبی،سابق سینئر نائب صدر شمیم احمد فرپو،سابق نائب صدر ناصر محمود،کے سی سی آئی کی سب کمیٹی برائے انکم ٹیکس و فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی حسن شیخ وہرہ اور منیجنگ کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔
نیب سندھ کے ڈائریکٹر جنرل کرنل (ر)سراج نعیم نے کہاکہ عوام اس صورت میں ٹیکس ضرور جمع کرائیں گے جب انہیں اس بات کو یقین ہو کہ ان کا جمع کرایا گیا ٹیکس کرپٹ عناصر کے ہاتھوں میں نہیں جارہا بلکہ قومی خزانے میں جمع ہونے والا ٹیکس ان کی فلاح وبہبود پر خرچ کیاجاسکے۔انہوں نے کہاکہ قومی احتساب بیورو تاجر برادری کے ٹیکس ریفنڈ سے متعلق زیادہ ترکیسز کو نمٹانے میں مصروف عمل ہے اور یہ کوشش کی جارہی ہے کہ تاجربرادری کے ساتھ دوران تفتیش ہر ممکن تعاون کرتے ہوئے ان کی مشکلات کو دور کیا جائے ۔انہوںنے نیب کی تفتیش کے دوران کسی بھی تاجر کے حقیقی مسائل کے حل کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کراچی چیمبر کے ممبران کے ساتھ بھی بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔    ڈی جی نیب سندھ نے آئرن واسٹیل مرچنٹس کو پاکستان اسٹیل کے سنگین مالی بحران کے دور میں 2008سے درپیش مشکلات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ان تمام کیسز کا از سر نو جائزہ لیاجائے گا اورتاجروں کی پریشانی کودور کرتے ہوئے انہیں ممکنہ ریلیف دیاجائے گا نیز انہیں مو¿قف بیان کرنے کا ہر ممکن موقع بھی فراہم کیاجائے گا۔

حفیظ خٹک
Biographical Info

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...

رینجرز کی کارروائی،2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی کارروائی 2 اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالمجید اور...

ملازمت کی مستقلی، نرسوں کا دوسرے روز بھی مظاہرہ

کراچی، ملازمت کی مستقلی اور دیگر مطالبات کی منظوری کےلئے نرسوں کا پریس کے کلب کے باہر احتجاج کا دوسرا روز،...

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کو مل گئی

،کراچی، کرکٹ کے دیوانوں کے لئے خوشخبری، پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کے حوالے، لاہور میں اسموگ...