Tuesday, October 27, 2020
Home کھیل ملیر جیم خانہ نے جشن آزادی اسپورٹس فیسٹیول نمائشی ہاکی میچ اپنے...

ملیر جیم خانہ نے جشن آزادی اسپورٹس فیسٹیول نمائشی ہاکی میچ اپنے نام کرلیا

unnamedکراچی ، جشن آزاد ی اسپورٹس فیسٹیول کے حوالے سے کالونی اسپورٹس اسٹیڈیم میں “جشن آزادی نمائشی ہاکی میچ”کالونی اسپورٹس ہاکی کلب ملیر اور ملیر جیم خانہ ہاکی کلب کے مابین کھلا گیا ملیر جیم خانہ نے کالونی اسپورٹس کو 4-3سے شکست دیکر جشن آزادی فیسٹیول ہاکی نمائشی میچ جیت لیا ۔کھیل کے دوران دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کوششوں میں گول پوسٹوں پر لگا تار حملے کا سلسلہ جاری رکھا ملیر جیم خانہ کی جانب سے الطاف نے دو اور پرویز اقبال اور جاوید اقبال نے ایک ایک گول اسکور کئے جبکہ کالونی اسپورٹس ہاکی کلب کے ریحان ،محبوب اور عرفان نے اپنی ٹیم کی جانب سے گول اسکور کرنے میں کامیاب رہے۔

نمائشی میچ کے آغاز پر کالونی اسپورٹس کے بانی ضمیر السلام اور صدر گلفراز احمد خان نے کھلاڑیوں اور کھیل سے وابستہ شخصیات کے ہمراہ قومی پرچم گراﺅنڈ پر لہرا یا اس موقع پر مہمان خصوصی معروف فٹ بال آرگنائزر ملیر کی ہر دلعزیز شخصیت امیر محمد خان ،لیاقت مارکیٹ ایسوسی ایشن کے صدر محمد حنیف گھانچی ،محمد خالد ،منور خان ،رئیس احمد ،سراج الدین طالب ،اسپورٹس میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل اور دیگر موجود تھے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...