Tuesday, October 27, 2020
Home خاص خبریں شہری حکومت منگھوپیرمیں پانی کی غیرمنصفانہ تقسیم میں واٹربورڈ کےافسران ملوث

منگھوپیرمیں پانی کی غیرمنصفانہ تقسیم میں واٹربورڈ کےافسران ملوث

1368453215-karachi-faces-a-new-water-shortage_2048083کراچی (رپورٹ: نور اسلام) قلت آب کے سبب کراچی کے بیشتر علاقوں کے مکین شدید اذیت کی زندگی گذارنے پر مجبور ہے ۔ سرجانی ٹاو¿ن، خواجہ اجمیر نگری ،نیو کراچی ، منگھوپیر سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں عوام احتجاج بھی کیئے گئے ہے البتہ تاحال پانی کی سہولت سے اکثر علاقے محروم ہے شہر کے مضافاتی علاقوں میں غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹس کے خلاف رینجرز کی کاروائی کے بعد عوام کو امید ہوچکی تھی تھی کہ اب پانی با آسانی دستیاب ہوگا لیکن واٹر ہائیڈرنٹس کے خلاف رینجرز کی کاروائی کے بعد واٹر بورڈ نے محض غیر قانونی ہائیڈرنٹس سے بھاری رشوت وصول ہوتی تھی کی بندش کے بعد پانی کا پریشر کم کردیا جس کے سبب عوام پانی کی سہولت سے محروم ہے واٹر بورڈ کے راشی افسران عوامی خدمت کرنے کے بجائے فیکٹری مالکان ، برف خانوں ،پھولو ںکی نرسریوں کو رشوت کے عیوض پانی کی سپلائی میں مصروف ہے ۔ منگھوپیر میں موجود ہزاروں کی تعداد میں قائم ماربل انڈسٹری جہاں پتھروں کی کٹنگ میں پانی کی ضرورت پیش آتی ہے کو 24گھنٹے پانی کی سپلائی فراہم کی جارہی ہے جبکہ ماربل انڈسٹری کو بنا ٹیکس کے پانی کی فراہمی عوام کے لئے دردسر بن کررہ گیا ہے۔ جبکہ واٹر بورڈ کے راشی افسران دونوں ہاتھوں سے مال بنانے میں مصروف ہے نیو کراچی ،خواجہ اجمیر نگری اور منگھوپیر کے مکین واٹربورڈ کی ناقص پالیسیوں کے سبب منگھوپیر گرم چشمہ کے گندھک ملا پانی پینے پر مجبور ہے نیو کراچی ودیگر علاقوں سے عوام پانی کی تلاش میںگرم چشمہ آتے ہےں اور گھر کے برتن میں چشمے کا پانی لے جاتے ہیں منگھوپیر میں پانی کی غیر منصفانہ تقسیم میں واٹر بورڈ کے افسران ملوث ہےں ۔ جنہوں نے بااثر افراد اور سیاسی اشاروں پر کچھ علاقوں کو پانی کے چار چار کنکشن سے نوازا ہے تو چند علاقوں میں پانی کی بوندبھی میسر نہیں لائین ٹوٹ پھوٹ کاشکار ہے جگہ جگہ لیکج کے سبب ہزاروں لیٹر یومیہ پانی ضائع ہورہاہے جبکہ منگھوپیر میں قائم بلدیہ عظمیٰ کے تحت چلنے والا اسپتال کے ایم سی لیپروسی سینٹر جہاں تقریباً 150لاچار مریض ایڈمٹ ہے کا کنکشن بھی واٹر بورڈ نے منقطع کررکھا ہے اور 20روز گذرنے کے باوجود پانی کی بحالی کےلئے کوئی اقدام نہیں کیاگیا نمائندے نے جب اس حوالے سے واٹر بورڈ کے افسران آصف قادری اور اظہار سے رابطہ کیا تو نمائندے کو جھوٹی تسلیاں دی گئی اور تاخیری حربے استعمال کرنا شروع کردیئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...