Wednesday, October 21, 2020
Home خاص خبریں شہری حکومت منگھوپیر میں پانی کے غیر قانونی کنکشنز کی بھرمار، کمشنر کراچی کا...

منگھوپیر میں پانی کے غیر قانونی کنکشنز کی بھرمار، کمشنر کراچی کا حکم نظر انداز

watertankersکراچی ، منگھوپیر میں پانی کے غیر قانونی کنکشن کی بھرمار بہت سے علاقے پانی کی سہولت سے محروم تفصیلات کے مطابق منگھوپیر میں قائم ماربل انڈسٹری ، بھینسوں کے باڑے ، نرسریوں اور قبضے کی زمینوں پر قائم آبادیوں کو واٹر بورڈ کے چند راشی افسران کی ملی بھگت سے غیر قانونی کنکشن فراہم کئے گئے ہے جس کے سبب منگھوپیر کی زیادہ تر آبادی پانی کی سہولت سے محروم ہوچکی ہے علاقہ مکینوں کی جانب سے کمشنر کراچی اور واٹر بورڈ کوشکایات ارسال کرنے کے باوجود غیر قانونی کنکشن کا خاتمہ نہ کیا جاسکا گذشتہ ماہ کمشنر کے زیر صدارت غیرقانونی پانی کے کنکشنز کے حوالے سے میٹنگ بھی کی گئی جس میں کمشنرکراچی شعیب احمد صدیقی نے منگھوپیر میں غیرقانونی پانی کے کنکشنز کے خلاف کاروائی کا حکم جاری کیا ۔ لیکن بد قسمتی سے 19مارچ کو جاری ہونے والا حکم نامہ ہوا میں اڑا دیا گیا جبکہ واٹر بورڈ کے افسران ناجائز کنکشنز کے خلاف کاروائی کرنے میں تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں جس کی بڑی وجہ ماربل انڈسٹری بھینسوں کے باڑوں نرسریوں اور برف کے ڈپوو¿ں سے واٹر بورڈ کے افسران کو ملنے والی رشوت ہے ۔ منگھوپیر کے مکینوں کے مطابق کچھ علاقوںمیں اگر پانی فراہم بھی ہورہاہے تو پریشر بہت کم ہے جبکہ مین لائنوں سے دور کی آبادیوں میں کم پریشر کے سبب پانی نہیں پہنچ پارہا اگر غیر قانونی کنکشنز کا خاتمہ کیا جائے تو عوام کو پانی کی سہولت میسر آسکتی ہے علاقہ مکینوں کایہ بھی کہنا تھا کہ منگھوپیر میں قائم غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹس جو واٹر بورڈ کی ملی بھگت سے گذشتہ کئی سالوں سے چل رہے تھے کو رینجرز کو اختیارات ملنے کے بعد مسمار کردیا جس طرح ہائیڈرنٹس کا رینجرز نے خاتمہ کیااسی طرح شہری حکومت اور واٹر بورڈ غیر قانونی کنکشنز کے خلاف بلاامتیاز کاروائی کرکے عوام کو مشکلات میں مبتلا کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائی کر ے تاکہ عوام کو پانی کی سہولت میسر آسکے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

شیریں جناح کالونی دھماکے میں ایک کلو بارود استعمال ہوا

کراچی، شیریں جناح کالونی بم دھماکے کے حوالے سے سی تی ڈی انچارج راجہ عمرخطاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا...

سندھ پولیس اچھا کرے یا برا، صوبائی حکومت ذمہ دار ہے، گورنر

کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پولیس افسران کی چھٹیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ پولیس اچھا کرے یا...

بچوں سے زیادتی، زیڈ ٹی کا ہدایت کارعظیم احمد سے معاہدہ

کراچی ، سائن انٹر ٹیمنٹ اور زیڈ ۔ٹی (کامران شریف)کا اپنی نئی ڈرامہ سیریلز ،سٹ کام ، ٹیلی فلمز کے لےے ڈرامہ...

سندھ حکومت کا پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی، سندھ حکومت نے پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ، صوبائی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی...