Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں کاروبار موبائل چوری میں ملوث کسٹمز اہلکاروں کو چند روز بعد ہی بحال...

موبائل چوری میں ملوث کسٹمز اہلکاروں کو چند روز بعد ہی بحال کردیا گیا

mobile2کراچی، محکمہ کسٹمز کراچی ایئر فریٹ یونٹ کی ”سب گریل“ سے جنوری 2014 میں غائب ہونے والے ڈھائی کروڑ روپے مالیت کے درآمدی موبائل فونز کنسائنمنٹس میں مبینہ طور پر ملوث متعلقہ افسران اورعملے کو ڈیوٹی آف کرنے کے چند ہی روز بعد بحال کر دیا گیا۔

ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ اس واقعے سے متعلق کسٹمزافسران پر مشتمل قائم کی جانے والی تحقیقاتی ٹیم نے بھی ڈیوٹی آف کیے جانے والے کسٹمز افسران کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جبکہ کلکٹر پریونٹیوکی جانب سے کہا گیا تھا کہ موبائل فونز کی چوری میں ملوث کسٹمز افسران اور عملے کے خلاف سخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی لیکن ڈیوٹی آف کیے جانے والے افسران اور عملے کو چند دن بعد ہی بحال کردیا گیا جبکہ محکمہ کسٹمزکی جانب سے متاثرہ افراد کو نقصان کے عوض معمولی نوعیت کی رقوم ادا کی گئی اور متاثرہ درآمد کنندگان کو پہنچنے والے نقصانات کے ازالے کے لیے ان کے نئے درآمدی کنسائنمنٹس میں ایڈجسٹ کرنے کا جھانسہ دیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ کسٹم حکام نے متاثرین کو تسلیاں دینے کے بعد دباﺅ کے ذریعے کیس واپس کرایا جس کے نتیجے میں موبائل فونز کی چوری میں ملوث کسٹمز افسران اورعملے کو بچا لیا گیا۔ ذرائع نے بتایاکہ محکمہ کسٹمز کی جانب سے جوسامان ضبط کرکے ایئر فریٹ یونٹ کے ”سب گریل “میں رکھا جاتا تھا وہ کلیم نہیں کیا جاتا بلکہ کسٹمز حکام کی ملی بھگت سے درآمدکنندگان کو رشوت کے عوض ڈیوٹی و ٹیکسزکے بغیر ان کو پہنچا دیا جاتا تھا اور یہ تمام کارروائی کسٹم افسران اپنی گاڑیوں میں رکھ کرکرتے تھے، یہ کام وہاں پر تعینات ایک لیڈی کسٹمز آفیسر کی جانب سے کیا جاتا تھا جن کو ڈیوٹی آف کیے جانے کے بعد فوری طورپربحال بھی کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ ایئرفریٹ یونٹ کراچی سے جنوری 2014 میں ڈھائی کروڑ روپے سے زائد مالیت کے موبائل فون چوری کیے گئے، چوری کیے جانے والے برانڈڈ موبائل فون مسافر کے ذاتی سامان میں بڑی مقدارمیں لائے گئے تھے کیونکہ اتنی زیادہ مقدار میں موبائل فون پرسنل بیگیج میں لانے کی اجازت نہیں ہے اس لیے محکمہ کسٹمزکی جانب سے موبائل فونز ضبط کرکے ایئر فریٹ یونٹ کی ”سب گریل“ میں رکھ دیے گئے تھے تاہم عدالت کی جانب سے فیصلہ دیا گیا کہ ڈیوٹی وٹیکسزکی وصولی کے بعد موبائل فون کو کلیئر کر دیا جائے لیکن ضبط کیے جانے والے موبائل فون کسٹمز افسران اوردیگر عملے کی ملی بھگت سے ایئرفریٹ یونٹ کی ”سب گریل“سے غائب کردیے گئے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کورونا کیسز میں اضافہ، کراچی میں متعدد سرکاری اسکول بند

کراچی :کورونا کیسز میں اضافہ کے پیش نظر ضلع ملیر کے متعدد سرکاری اسکول بند کردیئے گئے ہیں،ضلع ملیر کے 8 سرکاری...

کراچی میں آئندہ 4 روز کے دوران رات میں موسم سرد ہوسکتا ہے،محکمہ موسمیات

کراچی: محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں شہر میں موسم سرد ہونے کی نوید سنادی۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان خالد ملک کے مطابق...

تمام شہری گھر سے باہر نکلنے پر ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں( این سی او سی)

کراچی:: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے گھروں سے باہر نکلنے پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا۔ این سی او...

توہین رسالت،جماعت اسلامی کا کل کراچی میں احتجاج کا اعلان

فرانس میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف جماعت اسلامی کا کراچی میں کل احتجاج کا اعلان، جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم...