کراچی، محکمہ داخلہ سندھ نے ممتاز عالم دین مولانا عادل خان کے قاتلوں کی گرفتاری میں مدد دینے والے کو 50 لاکھ انعام کا اعلان کردیا، نوٹی فکیشن کے مطابق قاتل کی اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا، واضح رہے کہ 11 اکتوبر کو مولانا عادل خان کو دارالعلوم کراچی سے واپسی پر شاہ فیصل کالونی میں مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا