Wednesday, October 21, 2020
Home خاص خبریں کاروبار موٹرسائیکل ڈیلرز ایکسائز آفس کا گھیرائو کرینگے

موٹرسائیکل ڈیلرز ایکسائز آفس کا گھیرائو کرینگے

akbar road motorcycle market1ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی کھلی رشوت ستانی پر سخت احتجاج کا لائحہ عمل طے کرلیا گیا، محمد احسان
کراچی ( کامرس رپورٹر) موٹر سائیکل مالکان اور ڈیلرز سے بھاری رشوت کی طلبی معمول بن چکی ہے۔ رجسٹریشن کائونٹر ٹھیکے پر دے دئے گئے ہیں، حکومت سندھ فی کائونٹر یومیہ10 ہزار روپے جبکہ ETO 5 ہزار روپے یومیہ وصول کر رہا ہے۔ موٹر سائیکل سیل ڈیڈ میں 200 روپے کی بجائے 500 روپے وصول کئے جا رہے ہیں۔ ایکسائز ڈپارٹمنٹ کی اس کھلی رشوت ستانی پر سخت احتجاج کا لائحہ عمل مرتب کرلیا ہے،۔ اعلان کے ساتھ ہی مطالبات پورے ہونے تک ایکسائز آفس کا گھیرائو کیا جائے گا یہ بات کراچی موٹر سائیکل ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد احسان نے نمائندہ آغاز سے گفتگو میں کہی۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی میں یومیہ250 موٹر سائیکلیں رجسٹریشن کیلئے ایکسائز ڈپارٹمنٹ میں دستاویزات بھیجی جاتی ہیں اور رجسٹرڈ نمبر پلیٹ ادائیگی کے باوجود 2013ء سے جاری نہیں کی جا رہی ہیں۔ دوسری طرف سیکنڈ ہینڈ موٹر سائیکل کی سیل ڈیڈ جو دو سو روپے میں بنائی جاتی تھی اس کے بھی500 روپے فی کس وصول کئے جا رہے ہیں۔ انوائس لیٹ ہونے پر انجن اور چیچز نمبر کو ریکارڈ پر لانے کیلئے3000 روپے وصول کئے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے ہزاروں ڈیلرز کیلئے معروضی حالات میں موٹر سائیکل کی فروخت مشکل ترین بنا دی گئی ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ویڈیو موجود ہے کس طرح پی ٹی آئی والوں نے پولیس کو دھمکیاں دیں، مرتضیٰ وہاب

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا ہےکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین اور ایک وفاقی وزیر نے پولیس...

کراچی میں پیش آنے والے واقعے پر وزیراعظم کا ایک بیان نہیں آیا، شاہد خاقان

سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ کراچی میں پیش آنے والے واقعے پر...

بلاول بھٹو کا وزیراعلیٰ سندھ سے رابطہ ، کراچی دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارافسوس

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ سندھ سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے کراچی دھماکے کی تفصیلات معلوم کیں,بلاول بھٹو نے کراچی...

ایم کیو ایم کے سابق ایم پی اے کو ڈاکوؤں نے گھر کے باہر لوٹ لیا

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رکن سندھ اسمبلی کامران اختر کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا, فیڈرل بی ایریا کے علاقے...