Saturday, October 31, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں نئی زندگی کے خواب سجائے ’’جیالی‘‘ پیا دیس رخصت

نئی زندگی کے خواب سجائے ’’جیالی‘‘ پیا دیس رخصت

sharmila farooqui051کراچی: لال عروسی جوڑا پہنے، آنکھوں میں نئی زندگی کے خواب سجائے پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی بابل کے گھر سے پیا دیس رخصت ہوگئیں۔ شادی کی پروقار تقریب کا احوال یہ ہے کہ چہرے پر شرمیلی مسکراہٹ، لال عروسی جوڑا، ہاتھوں میں مہندی، آنکھوں میں نئی زندگی کے سہانے خواب، دل میں بابل کی یادیں لیے اپنے ہم سفر حشام ریاض شیخ کے ساتھ نئے سفر پر چل پڑی ہیں، تقریب تھی پروقار، ہال سجا تھا سفید اور سنہرے رنگ سے، سرخ جوڑا پہنے شرمیلا شرماتی ہوئی ہال میں داخل ہوئیں۔ دولہے میاں نے سفید شیروانی زیب تن کر رکھی تھی۔ شادی کا کھانا تھا سادہ، بادامی قورمہ اور پلاو، میٹھے میں گلاب جامن اور آئس کریم سے کی گئی مہمانوں کی تواضع۔ اس موقع پر دُلہا دولہن نے نیک تمناؤں کے اظہار پر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سمیت پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے شرکت کی اور پیا دیس رخصت ہونے والی جیالی کو دعائیں دیں۔ اس موقع پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...