Friday, October 23, 2020
Home Trending نائن زیرو پر چھاپہ، سوشل میڈیا پر ہاٹ ایشو، مخالفت و حمایت...

نائن زیرو پر چھاپہ، سوشل میڈیا پر ہاٹ ایشو، مخالفت و حمایت میں کمنٹس

social mediaکراچی: سیاسی جماعت ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے اور مطلوب افراد کی گرفتاری کے بعد سوشل میڈیا جہاں لوگوں نے سیاسی جماعت کے دفتر پر چھاپے کو سیاسی سرگرمیوں میں رکاوٹ ڈالنے کے مترادف قرار دیا ہے وہیں عوام نے رینجرز کو خراج تحسین بھی پیش کیا ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق فیس بک کے بیشتر پیجز پر لوگوں نے رینجرز کی نائن زیرو پر چھاپوں کی تصاویر آویزاں کرکے ان پر لکھا ہے کہ رینجرز کی اس کارروائی سے ہمیں یہ احساس ہوا ہے کہ ہم محفوظ ہیں اور اب ہمیں ٹارگٹ کلر، بھتہ خوروں، ڈاکوؤں سے ڈرنے کی ضرورت نہیں، ہم بلاخوف و خطر سڑکوں پر آزادانہ گھوم سکتے ہیں جبکہ بیشتر نیوز ویب سائٹس پر نائن زیرو پر چھاپے اور اس کےبعد کی صورت حال کے حوالوں سے خبریں پوسٹ کیے جانے پر بیشتر لوگوں نے کمنٹس کے ذریعے رینجرز کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا ہے کہ رینجرز کے جوان بلا کسی خوف کے کہیں بھی کارروائی کر سکتے ہیں۔ نجی اخبار امت کی ویب سائٹ پر رپورٹ کے مطابق نائن زیرو پر رینجرز کی دلیرانہ کارروائی سے پہلی بار یہ محسوس ہوا کہ کراچی میں قانون نام کی کوئی چیز بھی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

پی آئی اے طیارہ حادثہ، متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا

کراچی: پی آئی اے طیارہ حادثے کے متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کا سلسلہ آج سے شروع ہوگا، پہلے مرحلے میں پانچ...

12 ربیع الاول کو چھٹی کا اعلان

کراچی:سندھ حکومت نے 12 ربیع الاول کی عام تعطیل کا اعلان کردیا، ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری...

ناگن چورنگی پانج گایوں میں آگ لگ گئی

ناگن چورنگی پانج گایوں میں آگ لگ گئی جمعہ کی صبح پل کے نیچے پارک یکے بعدیگرے پانچ گاڑیوں میں آگ لگ...

آرڈیننس کی واپسی تک خاموشی سے نہیں بیٹھیں گے، مراد علی شاہ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ آرڈیننس کی واپسی تک خاموشی سے نہیں بیٹھیں گے، پیپلزپارٹی اور سندھ حکومت...