Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں سندھ حکومت ناظم آباد ٹریفک لائسنس برانچ میں انٹرنیشنل لائسنس کاﺅنٹر کا افتتاح

ناظم آباد ٹریفک لائسنس برانچ میں انٹرنیشنل لائسنس کاﺅنٹر کا افتتاح

ghulam-qadir-theboکراچی،         ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے پیر کو ناظم آباد ٹریفک لائسنس برانچ میں انٹرنیشنل لائسنس کاو¿نٹر کا افتتاح کردیا ۔یہ کراچی میں قائم ہونے والا دوسرا انٹرنیشنل لائسنس کاو¿نٹر ہے ،جہاں ون ونڈو آپریشن کے ذریعہ لائسنس کا اجراءکیا جائے گا ۔اس موقع پر ڈی آئی جی ٹریفک احمد یار چوہان اور ایس پی ناظم آباد ذوالفقار مہر بھی موجود تھے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام قادر تھیبو نے کہا کہ شہر میں ایسے عناصر موجود ہیں جو ٹارگٹڈ آپریشن کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں لیکن وہ اپنے عزائم میں ناکام ہوں گے ۔انسپکٹر غضنفر کاظمی کے قتل کے شواہد ملے گئے ہیں ۔اس سلسلے میں قائم کی گئی کمیٹی تحقیقات کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہر قتل ٹارگٹ کلنگ نہیں ہوتا ۔شہر میں قتل کی وارداتوں میں کمی واقع ہوئی ہے ۔پولیس اہلکاروں کی سیکورٹی اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی کی ڈھائی کروڑ کی آبادی کے لیے انٹرنیشنل لائسنس کے اجراءکے لیے صرف ایک برانچ کلفٹن میں قائم تھی۔

20لاکھ روپے کے آلات نصب کرکے ناظم آباد میں انٹرنیشنل لائسنس کے اجراءکے لیے ون ونڈو آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے ۔انٹرنیشنل لائسنس کی تیسری برانچ کورنگی میں قائم کی جائے گی ۔ضلع ملیر اور غربی میں بھی لائسنس جاری کرنے کے لیے برانچز قائم کرنے کی تجویز پر غور کررہے ہیں ۔شہر کی تمام برانچوں کو کمپیوٹرڈیٹا کے ساتھ منسلک کردیا گیا ہے ۔شہری جس برانچ میں چاہیں اپنا لائسنس بنواسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو لائسنس جاری کرنے کے لیے تمام برانچوں میں بدھ کا دن مختص کردیا گیا ہے ۔تاکہ خواتین کو لائسنس کے حصول میں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔نوجوانوں کو لرننگ لائسنس جاری کرنے کے لیے موبائل برانچوں کا سلسلہ شروع کررہے ہیں ،جو موقع پر ہی فیس لے کر لرننگ لائسنس جاری کردے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...