Tuesday, October 20, 2020
Home Trending نصراللہ شجیع تمغہ شجاعت کے حق دار تھے، نعمت اللہ خان

نصراللہ شجیع تمغہ شجاعت کے حق دار تھے، نعمت اللہ خان

Nasrullah-Shajiکراچی، سابق ناظم کراچی و سابق رکن سندھ اسمبلی نعمت اللہ خان ایڈووکیٹ نے نائب امیر جماعت اسلامی کراچی نصراللہ خان شجیع کو حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ شجاعت دینے پر ان کے اہل خانہ کو مبارک باد پیش کی اور کہا ہے کہ نصراللہ شجیع نے شجاعت و بہادری کے عظیم مثال قائم کی‘ ان کی قربانی ملک و قومِ کے لیے مشعل راہ ہے کہ اپنے لیے جینا ہی بڑی بات نہیں بلکہ دوسروں کا درد اور اللہ کا خوف رکھنا بھی ضروری ہے۔

یہ بات انہوں نے جمعہ کو وزیراعظم پاکستان نواز شریف کی ایڈوائس پر صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے نصراللہ شجیع کے لیے تمغہ شجاعت کے اعلان پر ان کے خاندان کو مبارک باد دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ نصراللہ شجیع بالاکوٹ میں دریائے کنہار میں ڈوبنے والے طالب علم سفیان کو بچاتے ہوئے پانی کے تیز بہاو¿ کی نذر ہو گئے تھے، انہوں نے کہا کہ نصراللہ شجیع ایک بہادر انسان تھے اور انہوں نے اپنی پوری زندگی جرات وبہادری سے گزاری وہ خوف خدارکھتے تھے، ان کی قربانی نئی نسل کیلئے درخشاں مثال ہے ،نعمت اللہ خان نے کہا کہ نصراللہ شجیع تمغہ شجاعت کے مستحق تھے ،ان کو یہ اعزاز دیا جانا حکومت کا مستحسن اقدام ہے ،انہوں نصرللہ شجیع کو حکومتی اعزاز ملنے پران کے اہل خانہ اورتمام پسماندگان کو مبارک باد پیش کی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

وزیر اعلیٰ نے زبردست قسم کی بیان بازی کی کی ہے، حلیم عادل شیخ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے زبردست قسم کی بیان بازی...

پاکستان تحریک انصاف کے وکلا کا کیپٹن صفدر کی ضمانت کا عدالتی حکم چیلنج کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے وکلا نے اعلان کرتے ہوئے کہا کیپٹین صفدر کی ضمانت کا عدالتی حکم چیلنج کریں گے ، ڈپٹی...

شیریں جناح کالونی مسافر بس میں دھماکہ، سیکورٹی اداروں نےعلاقے کو گھیر لیا

کراچی: شیریں جناح کالونی مسافر بس میں دھماکہ متعدد افراد زخمی، سیکورٹی اداروں نےعلاقے کو گھیر لیا، پولیس کے مطابق شیریں جناح...

شیریں جناح کالونی کےقریب مسافربس میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

کراچی: شیریں جناح کالونی کےقریب مسافربس میں دھماکا، متعدد افراد زخمی پولیس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کو فوری طور پر طلب...