Wednesday, October 21, 2020
Home Trending نوجوان ہمارے معاثرہ کی بہت بڑی طاقت ہیں، کمشنر کراچی

نوجوان ہمارے معاثرہ کی بہت بڑی طاقت ہیں، کمشنر کراچی

JashanAzadi Parcham Koshaye 15-08-14کراچی، کمشنر کراچی شیعب احمد صدیقی نے یوم آزادی کے مو قع پر پر چم کشائی کی اور مختلف تقریبات میں حصہ لیا۔ اس سلسلہ میں انھوں نے ڈپٹی کمشنر جنوبی مصطفی جمال قاضی کے ہمراہ گارڈن سب ڈویثر ن میں منعقدہ یوم آزادی کی تقریب میں بھی حصہ لیا ۔ اس موقع پر انھوں نے پرچم کشائی کی اور یوم آزادی کے حوالے سے مخلتلف اسکولوں کے بچوں کی جانب سے پیش کئے گیے ٹیبلوز بھی دیکھے ۔ اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا کہ یوم آزادی کی دن ہمیں پاکستان کے قیام کے لئے بانی ]پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میںا پنے رہنماﺅں کی جدوجہد اور قربانیوں کی یاد دلا تاہے ۔ انھوں نے بچوں کی جانب سے پیش کئے گئے ٹیبلوز کو سراہا اور کہا کہ بچوں نے شاندار کار کر دگی کا مظاہر ہ کیا ہے ان کو ٹیبلوز کے ذریعے وطن سے محبت کا جذبہ اجاگر ہو تاہے اور ہمیں تر غیب ملتی ہے کہ ہم اپنے رہنماﺅں کی جدوجہد اور قربانیوں کو یاد رکھیں۔ ڈپٹی کمشنر جنوبی مصطفی جمال قاضی نے کہا کہ یوم آزادی کے مو قع پر بانی پاکستان محمد علی جناح کے اصولوں پر پر کاربند رہنے کا عہد کر نا چاہیئے یہی راستہ اچھے مستقبل کی طرف لے جا تا ہے۔ جس کا خواب بانی پاکستان محمد علی جناح نے دیکھا تھا۔قبل ازیں کمشنر کراچی نے اپنے دفتر میں نوجوانوں کے ساتھ مل کر آزادی کیک کاٹ کر آزادی کی سالگرہ منائی۔

نوجوانوں کی تنظیم پرے فار پیسُPray For Peaceسے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی بڑی تعداد تقریب میں شر کت کی۔اس موقع پر۔کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے نوجوانوں اور دیگر کے ساتھ مل کر قومی ترانہ پڑھا۔کمشنر نے تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ یہ بڑی خو ش آئند بات ہے کہ ہمارے نوجوان مثبت سرگرمیوں کی طر ف راغب ہو رہے ہیں۔ تعلیم، کھیل اور موسیقی یہ سب امن کے راستے ہیں۔ ہم ان نوجوانوں کی قد ر کر تے ہیں جو معاثرہ میں امن، تعلیم اور آگہی کو فروغ دینے کے لئے رضاکارانہ طور پر کام کر رہے ہیں ۔ خو شی کی با ت ہے۔ اس جذبہ کو پھیلنا چا ہئے ۔ اس سے معاثرہ میں محبت، ایثار اور امن کو فروغ ملے گا،ان کی ان کو ششوں میں ہم ہر ممکنہ مدد کریںگے۔

انھوں نے کہا کہ نوجوان ہمار ے معاثرہ کی بہت بڑی طاقت ہیں وہ آبادی کا پچاس فیصد سے زائد ہیںملک کے معمار ہیں انھوں نے کہا نوجوان آگے بڑھیں اور امن کے فروغ میں اپنا بھر پور کر دار ادا کریں تعلیم اور امن ہی تر قی ہے ۔ تعلیم اور امن کے بغیر تر قی ممکن نہیں۔ہما رے نو جوانوں کی اکثریت مثبت سو چ کی حامل ہے، با صلاحیت ہے اور کراچی میں امن اور تعلیم کی خواہاں ہے ۔ انھیں یقین ہے کہ مثبت ثقافتی سر گرمیوں ، ان کے اندروطن سے محبت کا جذبہ اور ان کی جانب سے امن کی کو ششوں سے شہر کو پر امن اور پر سکون بنا نے میں مددملے گی۔اس سے قبل تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ڈائریکڑ لو کل گورنمنٹ روبینہ آصف نے کہا کہ امن کے لئے کام کر نے والی اس تنظیم پرے فار پیس اور کمشنر کراچی کے دفتر نے مل کر مختلف پروگرام منعقد کئے ہیں۔ کمشنر کراچی کے زیر اہتمام مہم سر سبز کراچی بھی ہمیں ان کی مد د ملی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

شیریں جناح کالونی دھماکے میں ایک کلو بارود استعمال ہوا

کراچی، شیریں جناح کالونی بم دھماکے کے حوالے سے سی تی ڈی انچارج راجہ عمرخطاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا...

سندھ پولیس اچھا کرے یا برا، صوبائی حکومت ذمہ دار ہے، گورنر

کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پولیس افسران کی چھٹیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ پولیس اچھا کرے یا...

بچوں سے زیادتی، زیڈ ٹی کا ہدایت کارعظیم احمد سے معاہدہ

کراچی ، سائن انٹر ٹیمنٹ اور زیڈ ۔ٹی (کامران شریف)کا اپنی نئی ڈرامہ سیریلز ،سٹ کام ، ٹیلی فلمز کے لےے ڈرامہ...

سندھ حکومت کا پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی، سندھ حکومت نے پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ، صوبائی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی...