Monday, October 26, 2020
Home Trending نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کی جانب سے کے۔الیکٹرک کو 650میگاواٹ بجلی فراہم...

نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کی جانب سے کے۔الیکٹرک کو 650میگاواٹ بجلی فراہم کرنےکامعاہدہ ختم

kelectric-agreementdateend_1-25-2015_172951_lنیشنل پاور کنٹرول سینٹر اور کے۔الیکٹرک کے مابین 650 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کا معاہدہ گزشتہ رات ختم ہوگیا۔ تاہم اس میں توسیع کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ فی الحال نہیں کیا جا سکا۔ کے الیکٹرک اور نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کے مابین یہ معاہدہ 5 سال کے لیے کیا گیا تھا۔ اس حوالے سے نیشنل پاور کنٹرول سینٹر نے وزارت پانی و بجلی کو بھیجے گئے ایک خط کے ذریعے 25 جنوری کے بعد کے۔الیکٹرک کو بجلی دینے یا نہ دینے کے حوالے سے سوال کیا ہے جس کے بعد اگر وفاقی حکومت نے خط کا جواب نہ دیا تو کے الیکٹرک کو بجلی کی سپلائی بند ہو جائے گی، کے الیکٹرک کے حوالے سے وزیر مملکت پانی و بجلی کا کہنا تھا کہ جو فیصلہ بھی ہو، وہ عوام کے مفاد میں کیا جائے گا۔ کے۔ الیکٹرک اپنے پاور پلانٹس چلانا شروع کر دے تو معاملات بیٹھ کر اسلوبی سے حل کیے جا سکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کرونا کے نئے کیسز رپورٹ، ایک مریض جاں بحق

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کرونا سے متعلق اپنے وڈیو بیان مین کہا کہ سندھ میں 24 گھنٹے کے دوران...

نیب نے سندھ حکومت کو 224 ملین سے زائد کی رقم حوالے کر دی

چئیرمین نیب کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں 22 کروڑ روپے سے زائد کی رقم چیف سیکرٹری سندھ کے حوالے...

کراچی میں بڑے ٹینکرز پر پابندی ڈی آئی جی ٹریفک کا ایس ایس پیز کو خط

کراچی:کراچی میں بڑے ٹینکرز کی انٹری بند، ڈی آئی جی ٹریفک نے تمام بڑے ٹینکرز پر پابندی کاحکم نامہ جاری کردیا، ڈی...

پاک بحریہ سمندری سرحد کے دفاع کے ساتھ خدمت خلق میں بھی کوشاں

پاک بحریہ کی جانب سے مبارک ولیج کراچی میں مفت میڈیکل اور آئی کیمپ کا قیام,پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا تھا...