ن لیگ کے مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا، علی اکبر گجر

Ali Akbar gujjarکراچی، مسلم لیگ ن سندھ نائب صدر علی اکبر گجر نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کے مینڈیٹ پر شب خون ماراگیا، عوام مزارقائدپر25حولائی کو منعقدہونے والے جلسہ عام میں بھر پورشرکت کریں۔ جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علی اکبر گجر نے کہاکہ ملک پر ایسی نااہل حکومت کومسلط کیا گیاجس نے ترقی کرتے ہوئے پاکستان کومعاشی طورپر دیوالیہ پن کے نزدیک پہنچادی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سلکیٹڈ وزیراعظم نے اپنی غلط پالیسوںکی وجہ سے ملک میں بڑے پرغربت اوربیروگاری میں بے پناہ اضافہ کردیاہے انہوںنے کہا کہ مہنگائی کاعنصر بے باقابوہو چکاہے اب عوام میں مزیدٹیکس اداکرنےکی ساکت ختم ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 25جولائی کا جلسہ حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک نکتہ آغاز ثابت ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top