Thursday, October 22, 2020
Home کھیل ورلڈ کپ ،کیا92ء کی تاریخ دہرائی جانے والی ہے؟

ورلڈ کپ ،کیا92ء کی تاریخ دہرائی جانے والی ہے؟

ICCCricketWorldCup2015320x120لاہور: ورلڈ کپ میں کیا تاریخ خود کو دوہرانے جا رہی ہے اور1992ء کی فتح کے سائے منڈلانے لگے 92ء میں بھی شاہینوں نے زمبابوے کو ہرا کر عالمی کپ میں اپنا اکائونٹ کھولا۔ اس بار بھی شاہینوں کا شکار زمبابوین ٹیم ہوئی۔ 1992ء میں پاکستان کو پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے عبرتناک شکست دی۔ اس بار بھی کالی آندھی شاہینوں کو اڑا کر لے گئی، سونے پہ سہاگہ یہ وہی بر اعظم ہے، جہاں پاکستان 30 برس پہلے چیمپئن بنا۔ 1992ء میں ٹیم کے کپتان 40 سالہ عمران خان اور اس بار 40 سالہ مصباح ہیں، میانوالی کے دونوں کپتانوں کا تعلق بھی نیازی خاندان سے ہی ہے۔ پاکستان نے92ء میں ٹائٹل جیتا تو اس وقت بھی وزیر اعظم میاں نواز شریف ہی تھے۔ 30برس قبل جاوید میانداد اپنا پانچواں ورلڈ کپ کھیل رہے تھے تو اس بار یہ کارنامہ آفریدی انجام دے رہے ہیں۔ یہ تمام چیزیں ایک جیسی ہیں۔ اسے محض اتفاق کہیں یا کچھ اور؟ تاریخ اپنے آپ کو دہرا رہی ہے اب دیکھنا ہے کہ نتیجہ بھی وہی نکلتا ہے یا نہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ حکومت اور پولیس ڈرامہ کررہی ہے، شبلی فراز

کراچی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے ایک بار پھر سندھ پولیس کی چھٹیوں کی درخواست کو ڈارمہ قرار دے...

کراچی، مسکن چورنگی پر دھماکے کے زخمیوں کے علاج کے معاملے محکمہ صحت سندھ نے نجی اسپتال کو خط لکھ کر آگا...

کراچی میں جھڑپوں کی جھوٹی خبر،بھارتی میڈیا دنیا بھر میں رسوا

کراچی ،بھارتی میڈیا نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پروپیگنڈے کے اپنے ہی ریکارڈز توڑ دیے۔ بھارتی میڈیا اپنی اِس احمقانہ خواہش کو خبر...

کورونا وائرس، حکومت کا کئی شعبوں کی بندش پر غور

کراچی، نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس وفاقی وزیر اسد عمر کے زیر صدارت ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ جس...