Saturday, October 24, 2020
Home Trending وزیراعظم نواز شریف امن و امان سے متعلق اجلاس کی صدارت کے...

وزیراعظم نواز شریف امن و امان سے متعلق اجلاس کی صدارت کے لئے کراچی پہنچ گئے

Nawaz Sharifوزیراعظم نواز شریف امن و امان سے متعلق اجلاس کی صدارت کے لئے کراچی پہنچ گئےکراچی: وزیراعظم نوازکراچی میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے گورنر ہاؤس پہنچ گئے جہاں سیکیورٹی حکام انہیں کراچی آپریشن اور شہر کی امن و امان کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دیں گے۔ گورنر ہاؤس میں ہونے والے اجلاس کے دوران وزیراعظم نوازشریف کو سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے معاملے پر تفصیلی بریفنگ بھی دی جائے گی اور سندھ حکومت کی مشاورت اور قانونی معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس معاملے کی آئندہ حکمت عملی کا تعین کیا جائے گا، وفاقی حکومت اس معاملے کی جے آئی ٹی رپورٹ اور تمام قانونی پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے۔ وزیراعظم اپنے دورہ کراچی میں پولیس کی جانب سے سانحہ بلدیہ ٹاؤن پر ہونے والی تفتیش اور چالان میں تاخیر کی وجوہات کے بارے میں بھی معلومات لیں گے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

نقلی وزیراعظم نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ نااہل وزیراعظم نے اپنی ڈھائی سالہ ناکامی کا اعتراف کرلیا، مراد علی شاہ کا صحافیوں سے گفتگو...

رینجرز کی کارروائی،2 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار

کراچی، سندھ رینجرز کی کارروائی 2 اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان گرفتار، ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالمجید اور...

ملازمت کی مستقلی، نرسوں کا دوسرے روز بھی مظاہرہ

کراچی، ملازمت کی مستقلی اور دیگر مطالبات کی منظوری کےلئے نرسوں کا پریس کے کلب کے باہر احتجاج کا دوسرا روز،...

پی ایس ایل کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کو مل گئی

،کراچی، کرکٹ کے دیوانوں کے لئے خوشخبری، پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کی میزبانی کراچی کے حوالے، لاہور میں اسموگ...