Sunday, October 25, 2020
Home Trending وزیراعظم نواز شریف کو کورہیڈکوارٹرمیں سیکیورٹی صورتحال سے متعلق بریفنگ، آرمی چیف،...

وزیراعظم نواز شریف کو کورہیڈکوارٹرمیں سیکیورٹی صورتحال سے متعلق بریفنگ، آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی سے ملاقات

nawaz sharif army chief1کراچی: وزیراعظم نواز شریف نے کراچی کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر بھی موجود تھے۔ عسکری حکام نے انہیں شہر میں ہونے والی انٹیلی جنس کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل عاصم باجوہ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے فائیو کور ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ڈی جی آئی ایس ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر سے بھی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے وزیراعظم کو قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد اور شہر میں ہونے والی انٹیلی جنس کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت گورنر ہاؤس میں اعلی سطح کا اجلاس بھی ہونا ہے جس میں سیکیورٹی حکام وزیراعظم کو امن و امان سے متعلق بریفنگ دیں گے جبکہ اجلاس کے دوران وزیراعظم کو سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے معاملے پر تفصیلی بریفنگ بھی دی جائے گی اور سندھ حکومت کی مشاورت اور قانونی معاملات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس معاملے کی آئندہ حکمت عملی کا تعین کیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...