Monday, October 19, 2020
Home خاص خبریں صحت، تعلیم، فلاحی ادارے وزیراعلیٰ سندھ محکمہ صحت کی لاقانونیت کا فوری نوٹس لیں۔ پی سی...

وزیراعلیٰ سندھ محکمہ صحت کی لاقانونیت کا فوری نوٹس لیں۔ پی سی ڈی اے

کراچی ۔پاکستان کیمٹس اینڈ ڈرگٹس ایسوسی ایشن (PCDA) pcdaکے سیکریٹری سید عاصم بخاری، عبدالصمد بڈھانی نے کہا ہے کہ صوبائی محکمہ صحت ، سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کو نظرانداز کرکے سندھ ڈرگ رولز میں اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لئے بغیر ڈرگ رولز میں عوامی مفاد کو بالائے طاق رکھ کر من مانے ڈرگ رولز کے ذریعے رشوت کے بازار کو گرم رکھنا چاہتا ہے ۔
سیکریٹری پی سی ڈی اے کے اعلامیہ کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے 26دسمبراور 31دسمبر کو ڈرگ رولز میں ترمیمی اجلاس طلب کرکے عین موقع پر بغیر وجہ بتائے ملتوی کرکے جمعہ2جنوری کو اسٹیک ہولڈرز کو اطلاع دیئے بغیر غیر قانونی اجلاس منعقد کیا ہے ۔جس میں تقرری کے منتظر افسر ادریس شیخ کو الٹی کنٹرول بورڈ کا سیکریٹری ظاہر کیا ہے جب کہ حکومت سندھ کے ریکارڈ کے مطابق مذکورہ اسامی گذشتہ کئی مہینوں سے خالی اور مذکورہ افسر تقرری کا منتظر ہے جب کہ مذکورہ کمیٹی میں سابق اسپیشل سیکریٹری اور موجودہ فارماسیٹکل کمپنی میں ملازمت کرنے والے ڈاکٹر عبدالماجد کو حیرت انگیز طور پر کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے ۔
جن کے بارے میں حال ہی میں سندھ ہائی کورٹ نے سینارٹی قوانین کے برعکس اُنہیں ترقی دے کر قومی خزانے سے وصول کی جانے والی رقم کو واپس قومی خزانے میں جمع کرانے کی سزادی ہے سیکریٹری پی سی ڈی اے نے واضح کیا اس کے باوجود پی سی ڈی اے نے احتجاجا اپنی تحریری سفارشات کمیٹی میں جمع کرائی ہیں وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر صحت سے پی سی ڈی اے نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ محکمہ صحت میں غیر قانونی سرگرمیوں کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ا سکا تدارک کریں بصورت دیگر انصاف کے لئے ہم سندھ ہائی کورٹ میں زیر سماعت متعلقہ مقدمہ میں وزیر اعلیٰ سندھ اور وزیر صحت سندھ کو بھی فریق بنانے پر مجبور ہوں گے۔

حفیظ خٹک
Biographical Info

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کیپٹن صفدر کی ضانت منظور

مزار قائد بے حرمی کیس میں اغو کا مقدمہ درج ہونے کے بعد اب سٹی کورٹ ایک لاکھ روپے کت...

مصباح سے کوئی اختلاف نہیں، ان کا ورک لوڈ کم کیا ہے:مانی

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے پی ایس ایل اور پی سی بی تنازع کے...

چھاتی کا سرطان: کہیں آپ لاعلم تو نہیں؟

اینکرز کے کوٹ اور دوپٹوں پر لگی ’’پنک ربن‘‘ کا مقصد ناظرین کو ہر لمحہ ’’ ماہ اکتوبر: بریسٹ کینسر سے آگاہی...

کیپٹن (ر) صفدر گرفتار، سندھ حکومت نے لاتعلقی ظاہر کردی

اکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کو کراچی کے ہوٹل سے گرفتار کرلیا گیا۔ مزار قائد کا تقدس پامال...