Monday, January 25, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

سندھ اسمبلی، سینیٹ الیکشن میں اوپن بیلٹ کی مخالفت

سندھ اسمبلی نے سینیٹ الیکشن میں اوپن بیلٹ کی مخالفت کردی، اسمبلی میں قرار داد کے ذریعے سینیٹ الیکشن میں اوپن بیلٹ کی مخالفت...

سابق اولمپین صلاح الدین کی گاڑی لاڑکانہ سے برآمد

اے وی ایل سی، سندھ پولیس اور سی آئی اے کی لاڑکانہ میں مشترکہ کارروائی، سابق اولمپین صلاح الدین کی چھینی گئی گاڑی برآمد،...

نومنتخب رکن اسمبلی امیر علی شاہ نے حلف اٹھالیا

پی ایس 52 عمر کوٹ سے نومنتخب رکن سندھ اسمبلی سید امیر علی شاہ نے رکنیت کا حلف اٹھالیا، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج...

حلیم عادل شیخ اپوزیشن لیڈر، ایم کیو ایم نے حمایت کردی

ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ اسمبلی میں حلیم عادل شیخ کی بطور اپوزیشن لیڈر کی درخواست پر دستخط کردیئے، ذرائع کے مطابق فردوس...

وزیراعلیٰ ہاؤس میں سائلین کی آمد پر پابندی عائد

کراچی: سندھ میں کرونا وبا کی دوسری لہر میں اضافے کے باعث وزیراعلیٰ ہاؤس میں سائلین کی آمد پرپابندی عائد کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس میں داخلے سے متعلق نئی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے، جس کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس کی حدود میں ماسک لازمی قرار دیا گیا ہے، نزلہ زکام، بخار والے ملازمین کی وزیراعلیٰ ہاؤس آنے پرپابندی ہوگی، پچاس سال سےزائد عمر کے ملازمین گھر سےکام کریں گے، ٹریول ہسٹری رکھنے والے ملازمین پر لازم ہوگا گھر میں قرنطینہ مکمل کریں۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ عالمی وبا کی دوسری لہر کے باعث وزیراعلیٰ ہاؤس کے ملازمین کی حاضری ایک تہائی کردی گئی ہے، حاضری کا شیڈول سیکیورٹی سمیت پروٹوکول اسٹاف پر بھی ہوگا، وزیراعلیٰ ہاؤس کے ملازمین کو ہینڈسینیٹائزر کے لازمی استعمال کا حکم دیا گیا ہے، وزیراعلیٰ ہاؤس میں داخل ہونے والے تمام ملازمین کو تھرمل گن سےچیک کیا جائے گا۔۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Open chat