Sunday, November 1, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں وزیر اعظم قومی امنگوں کے مطابق مودی بھارت کو جواب دیں، جے...

وزیر اعظم قومی امنگوں کے مطابق مودی بھارت کو جواب دیں، جے یو پی

jupکراچی، جمعیت علماءپاکستان کراچی کے نائب صدر ڈاکٹر محمد صدیق راٹھور نے کہا ہے کہ ہماری کمزوریوں کے باعث بھارت جارحیت پر اُترتا ہے۔ وزیر اعظم قومی اُمنگوں کے مطابق دینی وملی جمعیت کے ساتھ بھارتی وزیر اعظم مودی کوجواب دیں۔ کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ بھارت پاکستان کو نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ضائع نہیں کرتا۔ جبکہ ہمارے حکمران اس سے تجارت کرکے تعلقات کو بہتر کرنے کے خواب دیکھتے رہتے ہیں۔ اُنہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر سے راہ فرار اختیار کرنے کے لئے سرحدوں پر جارحیت اور دہشت گردی کے مظاہرے کرنا بھارتی پالیسی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان پوری قوم کو اعتماد میں لے کر مسئلہ کشمیر اورورکنگ باﺅنڈری پر آئے دن خودساختہ جنگ ، پانی جیسے اہم ترین تنازعات کو عالمی فورم پر ٹھوس انداز میں اُٹھائے۔ اُنہو ںنے کہاکہ اسلام اور پاکستان کے دشمنوں کو ہمیشہ یہ یاد رکھنا چاہیے کہ جذبہ جہاد سے سرشار قوم سے مقابلہ نہیں کیاجاسکتا ۔ پوری قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ ملک و ملت کے دشمنوں سے نبردآزما ہونے کا عزم رکھتی ہے۔اس موقع پر مفتی محمد غوث صابری، محمد مستقیم نورانی ودیگر رہنما بھی موجود تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

ہم سب کو تھوڑی سی شرم ہونی چاہے,وسیم اکرم کراچی والوں سے سخت ناراض

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ساحل کی گندگی دیکھنے کے بعد ایک بار پھر عوام سے ناراض ہو گئے۔وسیم...

سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر نیب کا بڑا اقدام

صوبہ سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن پر قومی احتساب بیورو (نیب) نے بڑا ایکشن لے لیا۔نیب حکام کا کہنا ہے کہ...

مزار قائدکی بے حرمتی کا کیس کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

کراچی: عدالت نے مزار قائد پر نعرے بازی کے کیس میں کیپٹن (ر) صفدر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم...

سول ایوی ایشن نے نارتھ سیکٹر لاہور ریجن میں ضم کردیا

کراچی :سول ایوی ایشن نے کراچی کے نارتھ سیکٹر فلائٹ انفارمیشن ریجن کو لاہور ریجن میں ضم کر دیا جو آج سے...